جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جارہا ہوں، پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کروں گا: عمران خان
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نےعمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب مجھ سے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جائے گا تو اختلافات کیسے ختم ہوں گے، جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جارہا ہوں، پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل اپنی ٹیم سے ملاقات ہوتی تو میں ان کے اختلافات ختم کروا دیتا، پہلے پاکستان ہائبرڈ تھا اب اتھاریٹیٹیو پر چلا گیا ہے ملک میں ڈکٹیٹر شپ ہے، ساری دنیا کو پتا ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جس الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرایا انصاف کیلئے اسی کے پاس بھیجا جا رہا ہے، اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو جاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6لگ جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تعمیراتی سیکٹر نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدیاسلام آباد (نیوز ڈیسک) تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر پر ٹیکسز کی بھرمار ناقابل قبول ہے ، 15جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے،بجٹ منظور کرتے وقت وہ ٹیکس بھی لگا دئیے جو تجویز بھی نہیں کیے...
مزید پڑھ »
وکیل تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے لے آئیوفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں جن میں سیل کی تصاویر بھی شامل ہیں
مزید پڑھ »
عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 27 جون کو سنایا جائیگاجج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سما عت کی
مزید پڑھ »
عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار، بھوک ہڑتال کا اعلانیہ کہتے ہیں افغانستان پر حملہ کریں گے جبکہ ان کے کرنل، جرنل اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
وکلاء تک رسائی نہ دینے اور قید تنہائی کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مؤقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں، ان دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ حکام کے...
مزید پڑھ »
عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے: انتظار پنجوتھااگر محمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات چیت کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیں گے: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »