جی سیون ممالک نے عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا

International خبریں

جی سیون ممالک نے عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا
G7, Oil Reserves, Energy Market

جی سیون رہنماؤں نے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا کہ ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا، جس میں ابتدائی 20 دنوں میں ڈیزل کے ذخائر کو ترجیح دی جائے گی۔ ریفائنریوں کے شیڈول کو باہمی رابطے سے ترتیب دینے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حقوق کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

جی سیون ممالک نے عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتی قیمتوں اور اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے محفوظ ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کرلیا۔ جی سیون رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق تیل کے ذخائر سے مربوط انداز میں فوری طور پر تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا، جس میں ابتدائی 20 دنوں کے دوران ڈیزل کے ذخائر کا بڑا حصہ جاری کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ جی سیون ممالک اور ان کے شراکت داروں نے ضرورت پڑنے کی صورت میں مزید ڈیزل مارکیٹ میں لانے پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے آئندہ دنوں میں عالمی توانائی ایجنسی کے فریم ورک کے تحت اجلاس ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک توانائی اور توانائی سے متعلق مصنوعات کی برآمد پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کریں گے اور تمام تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے عالمی منڈی میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ جی سیون نے ریفائنریوں کے مرمتی شیڈول کو بھی باہمی رابطے سے ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متعدد ریفائنریاں ایک ہی وقت میں بند نہ ہوں، جبکہ ممکنہ حد تک ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کو اقدامات پر عملدرآمد اور ان کے اثرات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ 20 روز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی سیون رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حقوق کی فوری اور مکمل بحالی پر بھی زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق جی سیون روس پر عائد پابندیاں برقرار رکھے گا جبکہ عالمی توانائی ایجنسی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایندھن، گیس اور دیگر اجناس کی عالمی منڈیوں پر بحران کے اثرات محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔.

جی سیون ممالک نے عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتی قیمتوں اور اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے محفوظ ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کرلیا۔ جی سیون رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق تیل کے ذخائر سے مربوط انداز میں فوری طور پر تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا، جس میں ابتدائی 20 دنوں کے دوران ڈیزل کے ذخائر کا بڑا حصہ جاری کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ جی سیون ممالک اور ان کے شراکت داروں نے ضرورت پڑنے کی صورت میں مزید ڈیزل مارکیٹ میں لانے پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے آئندہ دنوں میں عالمی توانائی ایجنسی کے فریم ورک کے تحت اجلاس ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک توانائی اور توانائی سے متعلق مصنوعات کی برآمد پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کریں گے اور تمام تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے عالمی منڈی میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ جی سیون نے ریفائنریوں کے مرمتی شیڈول کو بھی باہمی رابطے سے ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متعدد ریفائنریاں ایک ہی وقت میں بند نہ ہوں، جبکہ ممکنہ حد تک ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کو اقدامات پر عملدرآمد اور ان کے اثرات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ 20 روز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی سیون رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حقوق کی فوری اور مکمل بحالی پر بھی زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق جی سیون روس پر عائد پابندیاں برقرار رکھے گا جبکہ عالمی توانائی ایجنسی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایندھن، گیس اور دیگر اجناس کی عالمی منڈیوں پر بحران کے اثرات محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

G7 Oil Reserves Energy Market Oil Prices Diesel Refinery Schedule Strait Of Hormuz Global Energy Agency

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکہ نے ایرانی وفد پر طے کردہ کارروائی کا فیصلہ کیاامریکی وزیر خارجہ نے واقفاً ایرانی سفارتی وفد پر امریکہ چھوڑنے کی ہدایت دی اور مشرقی وسطی میں 10 ہزار اضافی فوجی عناصر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ »

Four Pakistani crew members rescued after Somalia abductionFour Pakistani crew members rescued after Somalia abductionFour of 10 Pakistani nationals abducted from MV Honor 25 off Somalia have been rescued, Ishaq Dar says.
مزید پڑھ »

Inflation rose by 0.21% on a weekly basis and 11.53% on an annual basis.Inflation rose by 0.21% on a weekly basis and 11.53% on an annual basis.گزشتہ ہفتے20 اشیائے ضروریہ مہنگی،10 سستی،21 کی قیمتیں مستحکم رہیں
مزید پڑھ »

US jails Rubio ally for secret Venezuela lobbyingUS jails Rubio ally for secret Venezuela lobbyingA former Republican congressman and one-time close friend of Secretary of State Marco Rubio was sentenced Friday to 10 years in prison for secretly lobbying
مزید پڑھ »

لوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیںلوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیںلوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
مزید پڑھ »

Asian Games: Pakistan has moved up to 29th place on the points table after winning one more silver and two bronze medals.Asian Games: Pakistan has moved up to 29th place on the points table after winning one more silver and two bronze medals.جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے
مزید پڑھ »