اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے ہے اور ان میں ایک میجر اور ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیل کے لبنانی شہر نباتیہ کی میونسپل بلڈنگ پر حملے میں شہر کے میئر سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز نباتیہ شہر کی میونسپل بلڈنگ پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا اور عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جان سے چلے گئے۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کیا۔اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید، الیمونہ قصبے پر اسرائیلی بمباری، 20 سے زیادہ افراد جاں بحقبھارتی پروازوں کو آن لائن بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا 18 سال سے بھی کم عمر ملزم گرفتار
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید کردیگزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے
مزید پڑھ »
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 افسران سمیت 8 فوجی ہلاکاسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا۔
مزید پڑھ »
لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاکلبنان میں حزب اللہ کے ساتھ مسلح جھڑپی میں کم از کم 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ جھڑپ مغربی کنارے کے قریب ایک سرحدی علاقے میں ہوئی۔
مزید پڑھ »
لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاکلبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ شام کی جانب سے ایک گوریلا حملے کے بعد پیش آیا ہے جس نے دو اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھ »
شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمیحملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولینسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیل کے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں اور بیروت پر حملے، مجموعی طور پر 92 افراد شہیدشمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے
مزید پڑھ »