بانی کے علاوہ پی ٹی آئی میں کسی کی حیثیت نہیں، تحریک انصاف مذاکرات نہیں مذاق رات کررہی ہے، وزیردفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے پی ٹی آئی سے بات چیت کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، اسپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے، پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پہلے وہ کس زبان میں کررہے تھے، ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے، حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے علاؤہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے: وزیر دفاعمذاکرات کے بیانات پی ٹی آئی کی جانب سے آرہے ہیں، جیل سے بیان آتے ہیں، بہنیں ایک اور بشریٰ بی بی کچھ اور بات کرتی ہیں، ہم آہنگی نہیں: خواجہ آصف
مزید پڑھ »
سول نافرمانی کی تلوار لٹکانے سے مذاکرات نہیں ہوتے، ہم چاہتے ہیں بات ہو: عرفان صدیقیپہلے بھی مذاکرات کے بعد ان کی ٹیم خوشی خوشی گئی تو بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا، سینیٹر عرفان صدیقی
مزید پڑھ »
مذاکرات کے معاملے پر پیشرفت کے باوجود ن لیگ اور پی ٹی آئی میں اعتماد کا فقدانپی ٹی آئی حکومت کو مذاکرات کا جھانسہ دے رہی ہے: طلال، مذاکرات کے معاملے پر حکومت کا رویہ دیکھ کر حیران ہیں علی محمد خان
مزید پڑھ »
توہین عدالت کیس: اگر عمران خان کو نوٹس کیا تو عدالت میں پیش بھی کرنا ہوگا، عدالت کا حکومتی وکیل سے مکالمہحکومت سنجیدگی سے درخواست پر سماعت چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی: ایڈیشنل اٹارنی جنرل
مزید پڑھ »
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاعمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا
مزید پڑھ »
سول نافرمانی کی تحریک مؤخر نہیں ہو سکتی، حکومت کا رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں: شوکت یوسفزئیمذاکرات ہماری نہیں حکومت کی مجبوری ہو سکتے ہیں، مذاکرات سے انکار پر نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »