ان کا یہ خیال تھا کہ ہم اسیران کے نام دیں گے، جس کے بعد وہ این آر او کا بیانیہ بنا سکیں، سربراہ سنی اتحاد کونسل
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کے رویے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، اگر اختیار ہے تو کمیشن بنائیں جہاں ہم قیدیوں کی فہرست پیش کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کہا گیا مطالبات تحریری شکل میں دیں، ان کا یہ خیال تھا کہ ہم اسیران کے نام دیں گے، جس کے بعد وہ این آر او کا بیانیہ بنا سکیں، ہم نے اپنے مطالبات میں واضح پوچھا ہے کہ آپ جوڈیشل کمیشن بنا سکتے ہیں یا نہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے 13 جاں بحق کارکنان کے نام بھی بتائے اور کہا کہ26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائیں ہم وہاں نام دیں گے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر فیملی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا...
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فہرستیں جوڈیشل کمیشن کو فراہم کرنی ہیں اور وہ کریں گے، ہمارے پاس زخمیوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود ہیں، ہم نے اپنے تئیں کوشش کی گمشدہ کارکنان کا پتا لگایا جا سکے اور ہم نے پتا لگایا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پہلی اور دوسری ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کنٹرول ماحول میں ہوئی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، حکومت ملاقات تک نہیں کروا سکی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروطحکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروط کر رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
مزید پڑھ »
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیانیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے،، اسپیکر قومی اسمبلی
مزید پڑھ »
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکانمذاکرات کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی، شبلی فراز، پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں: محمد علی سیف
مزید پڑھ »
مذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغازمذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے جن میں سیاسی ورکروں کی رہائی اور سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن ایجنڈے کی سرفہرست آئٹمز ہیں۔
مزید پڑھ »
مولانا فضlur رحمن نے سیاسی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیامولانا فضlur رحمن نے سیاسی مذاکرات کو جمہوری عمل کا اہم جزو قرار دیا ہے اور مذاکرات سے اجتناب کے نتائج کو بھی بیان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
برطانوی وزیراعظم نے معاشی نشوونما کو ترجیح دینے کے لیے نگرانی تنظیموں کو ہدایت کیبرطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملک کی نگرانی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ معاشی نشوونما کو ترجیح دیں اور ایک کمزور معیشت کو زندہ کرنے کے لیے رکاوٹوں کو ہٹا دیں۔
مزید پڑھ »