26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی پر کارکنان احتجاج کے لیے تیار ر ہیں، ترجمان جے یو آئی پنجاب
جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے کارکنان کواحتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو 26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی۔
جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی قیادت کے حکم پر احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں اور حکومت کو وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز دیگر صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے لیکن حکمران ہمیں مزاحمتی پالیسی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جے یو آئی کارکنان احتجاج کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت نے علمائے کرام کو میدان میں لاکر انہیں باہم لڑانے کی پالیسی اختیار کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور علمائے کرام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ حکمرانوں کی عالمی قوتوں کے سامنے سرنڈر کی پالیسی کا حصہ نہ بنیں۔اس قبل جے یو آئی نے مدارس بل پر صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا اور مرکزی ترجمان نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔Dec 12, 2024 12:18 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آپکی سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل ہیں، خط سے پہلے آپکو بتاچکا تھا: جسٹس جمال کا جسٹس منصور کو جواب26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں بھی آپ نے بات کی، 26 ویں ترمیم پرجواب نہیں دوں گا کیونکہ درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہیں: جسٹس جمال مندوخیل
مزید پڑھ »
مدارس بل پر پی ڈی ایم بننے سے قبل ہی اتفاق رائے ہوگیا تھا، آج کہاں سے اعتراضات آگئے؟ فضل الرحمانعام انتخابات دھاندلی زدہ ہیں وفاقی حکومت قانونی اور آئینی حکومت نہیں یہ زبردستی والی حکومت ہے، سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »
حکومت آئینی اور قانونی نہیں زبردستی والی ہے کوئی تبدیلی آئی تو حصہ نہیں بنیں گے، فضل الرحمانعام انتخابات دھاندلی زدہ ہیں وفاقی حکومت قانونی اور آئینی حکومت نہیں یہ زبردستی والی حکومت ہے، سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »
فضل الرحمان نے حکومت کو مدارس رجسٹریشن بل پر کل تک کی ڈیڈلائن دے دیآپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہم نے نہیں، 26 ویں ترمیم کےمسودےمیں اس پراعتراضات نہیں اُٹھائے گئے تو اب اعتراض کرنا بدنیتی ہے: جے یو آئی امیر
مزید پڑھ »
17 ججوں کی اسامی بنائی گئی تاکہ پوری سپریم کورٹ اپنی ہو، سلمان اکرم راجا26 ویں آئینی ترمیم نے پورے جوڈیشل سسٹم کو جکڑ کر رکھا ہے، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
پشاور : جے یو آئی کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کل ہوگی، اسلام آباد مارچ کا اعلان متوقعجعلی حکومت اب وعدہ خلافی اور دھوکا دہی بھی کررہی ہے، کانفرنس میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا جاسکتا ہے، اسلم غوری
مزید پڑھ »