حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں چارٹر آف ڈیمانڈ کا مطالبہ

سیاسی خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں چارٹر آف ڈیمانڈ کا مطالبہ
حکومتپی ٹی آئیمذاکرات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 13 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 64%
  • Publisher: 53%

مذاکرات میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شریک ہوئے جب کہ علی امین صوبائی کابینہ کے اجلاس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیشی اور حامد خان بنگلادیش کے دورے کی وجہ سے مذاکرات کا حصہ نہیں بنے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے 3 رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جب کہ حکومت کی جانب سے عرفان صدیقی، علیم خان، اسحاق ڈار، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور رانا ثنا اللہ بھی پہنچے۔ حکومت ی کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور عرفان صدیقی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں راجا پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری

سالک بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سے عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں تاہم وزیراعلیٰ پختونخوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، حامد خان اور سلمان اکرم راجا نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شریک ہوئے جب کہ علی امین صوبائی کابینہ کے اجلاس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیشی اور حامد خان بنگلادیش کے دورے کی وجہ سے مذاکرات کا حصہ نہیں بنے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پوچھے بغیر پیر کا وقت دیا تھا، ہمارے اکثر لوگ کیسز اور دیگر معاملات میں مصروف ہیں۔علامہ راجا ناصر عباس نے اس حوالے سے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا پورا رول ہے۔ مذاکرات میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے، سب کو پاکستان کا سوچنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ حکومت کے پاس آخری موقع ہے کہ حالات ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے میز پر بیٹھیں گے تو معلوم ہوگا حکومت کی نیت کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کبھی نہیں کہٰں گے کہ مجھے رہا کرو۔ وہ قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی مذاکرات کے لیے کھلے دل سے جارہے ہیں لیکن اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات چارٹر آف ڈیمانڈ اسد قیصر حامد رضا علامہ راجا ناصر عباس علی امین عمر ایوب حامد خان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کی خلاف عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیامحمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کی خلاف عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیاپی ٹی آئی کی خلاف عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے لحاظ سے۔
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروطپی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروطحکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروط کر رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
مزید پڑھ »

مذاکرات کے معاملے پر پیشرفت کے باوجود ن لیگ اور پی ٹی آئی میں اعتماد کا فقدانمذاکرات کے معاملے پر پیشرفت کے باوجود ن لیگ اور پی ٹی آئی میں اعتماد کا فقدانپی ٹی آئی حکومت کو مذاکرات کا جھانسہ دے رہی ہے: طلال، مذاکرات کے معاملے پر حکومت کا رویہ دیکھ کر حیران ہیں علی محمد خان
مزید پڑھ »

احتجاج کی کال صرف عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں: بیرسٹرگوہراحتجاج کی کال صرف عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں: بیرسٹرگوہرپی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے، صرف ابتدائی رابطہ ہوا تھا، کسی نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی: چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی دور حکومت میں اتحاد تنظیمات مدارس سے ہونیوالا معاہدہ منظر عام پر آگیاپی ٹی آئی دور حکومت میں اتحاد تنظیمات مدارس سے ہونیوالا معاہدہ منظر عام پر آگیاحکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونے والا ‎معاہدہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ہوا جس پر اس وقت کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دستخط کیے۔
مزید پڑھ »

مجھ پر کمبل، چپل اور موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، زرتاج گلمجھ پر کمبل، چپل اور موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، زرتاج گلپی ٹی آئی رہنماؤں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی میں پروپیگنڈا کر کے لڑائی کی جا رہی ہے، میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-16 13:58:28