تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز، مارجن میں ردوبدل سے شہری پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے 87 چارجز برقرارہیں۔دستاویز کے مطبق پیٹرول پر ڈیلر مارجن کی مد میں عائد 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار ہیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن اورفریٹ چارجز بھی بڑھا دئیے گئے۔
دستاویز کے مطابق ڈیزل پرفریٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل پر فریٹ چارجز 2 روپے65 پیسے سے بڑھا کر 2روپے 92 پیسے فی لٹر مقررکیا گیا، ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں بھی 23 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی تھی۔Feb 14, 2025 03:47 PMFeb 14, 2025 03:00 AMبیرسٹر گوہر کی بونیر میں میڈیا سے گفتگو، پرامن احتجاج پر زوریوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ، احکامات جاریایسا گاؤں جہاں کوئی نوکری نہیں کرتا، تمام بچے ٹی وی، فون کے بغیر رہتے ہیںیوٹیوبر رحیم پردیسی نے فیروز خان کو لہولہان کردیاخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
واجب حکومت نے تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاواجب حکومت نے تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 95 ہوگی۔
مزید پڑھ »
نیپرا فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیانیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں،صدر چیمبر آف کامرس
مزید پڑھ »
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلانپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازتفاقی حکومت نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکرز پر دہشت گردی کے واقعات پر غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد شہری جان بحق ہوگئے۔ انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں ہے اور اس کی نااہلی کی وجہ سے کراچی میں نہ گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف مل رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی اور دوہرے ڈومیسائل کی مدد سے انہیں داخلوں تک سے محروم کرنے پر بھی تنقید کی۔
مزید پڑھ »
حکومت نے ایک اور آئی پی پی کے ساتھ سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیامیسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا
مزید پڑھ »