صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کمیٹی کے قیام کےبارے میں آگاہ کیا جس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران حکومتی اراکین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات کی مد میں جو واجبات حکومت کے ذمہ ہیں انہیں حل کیا جائے گا۔
حکومت نے میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے افراد کی نوکریوں، تنخواہوں کے مسائل، اشتہارات کی مد میں حکومت کے ذمہ واجب الادا رقم اور کچھ صحافیوں کی جانب سے مبینہ طور پر مخصوص پروپیگنڈے جیسے مسائل کے تدارک کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
انہوں نے بتایا کہ ان مسائل کا نہ صرف وزیراعظم نے نوٹس لیا بلکہ میڈیا مالکان کے ساتھ براہِ راست گفتگو کی کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ ورکرز کا روزگار برقرار رکھنا یقینی بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی کوششوں میں کہیں حومت کامیاب ہوئی اور کہیں نجی میڈیا ہاؤس تک اپنی آواز طاقت سے نہ سنا سکے جس پر وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کو ایک ہی مرتبہ بیٹھ کر حل کرلیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے صدر، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، سی پی این ای کے نمائندے اور پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے صدر اور میڈیا کے ساتھ منسلک دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کمیٹی کے ذریعے حکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی سال 2020 میں میڈیا مالکان اور کارکنان کے مابین پائی جانے والی وسیع خلیج کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کا اعلان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت کا اسپتالوں، ڈاکٹرز اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہپنجاب حکومت کا اسپتالوں، ڈاکٹرز اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک کا کراچی کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہکے الیکٹرک کا کراچی کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ Karachi KElectrics Rain StayAway BrokenWires ElectricPoles Citizens PPPGovt KElectricPk MinisterSindh wasimakhtar1955 MuradAliShahPPP ImranIsmailPTI SindhCMHouse pid_gov
مزید پڑھ »
حکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک پل بننے جارہی ہے: فردوس عاشق اعوانحکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک پل بننے جارہی ہے: فردوس عاشق اعوان FirdousAshiqAwan MediaTalk PTIGovernment pid_gov MoIB_Official Dr_FirdousPTI PTIofficial
مزید پڑھ »
حکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک پل بننے جارہی ہے: فردوس عاشق اعوانحکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک پل بننے جارہی ہے: فردوس عاشق اعوان pid_gov Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »