حکومتی اتحادی جماعتوں کا توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ expressnews
حکومتی اتحادی جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ قومی اسمبلی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کی قواعدو ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت ہوا، جس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر تفصیلی غور کے بعد اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ دیگر صوبوں کی طرح توہین پارلیمنٹ قانون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرایا جائیگا۔ بل کی منظوری کے بعد پارلیمان کی توہین پر کسی بھی فرد کو طلب کیاجا سکے گا جبکہ توہین پارلیمنٹ کاجرم ثابت ہونے پر سزاؤں کا اطلاق ہوگا۔۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ کمیٹی میں توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ ہوا ہے اورپی ڈی ایم جماعتوں کا توہین پارلیمنٹ کے بل پر اتفاق ہے، چند روز میں توہین پارلیمنٹ کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا اور پرائیویٹ ممبر کے طور پر پیش ہوگا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون وقت کی ضرورت ہے کافی عرصہ سے ہم اس...
رانا قاسم نون نے کہا کہ کوئی بھی شخص توہین پارلمنٹ کرے گا اس کے خلاف سزا ہو گی کسی ادارے کا نام نہیں،توہین پارلیمنٹ کا قانون کسی بھی شخص پر لاگو ہوگا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ججز پر بھی لگ سکتا ہے آرٹیکل 68 میں لکھا ہے کہ جج کو طلب کیا جا سکتا ہے آرٹیکل 68پڑھ لیں اس حوالے سے ۔توہین پارلیمنٹ کا قانون تمام اداروں میں بیٹھی ہوئی شخصیات پر بھی لاگو ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 مئی کو دن 11 بجے طلب - ایکسپریس اردوصدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 5 مئی بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا
مزید پڑھ »
ePaper News May 02, 2023, لاہور, Page 1,نواز شریف کو چور کہنے والے کا بیٹا چور نکلا ، پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی : مریم نواز Detail News: Newspaper Nawaiwaqt NawazSharif MarriyumNawaz PMLN MaryamNSharif NawazSharifMNS
مزید پڑھ »
ورلڈ لیبر ڈے ؛ مزدور کو ریاست، سیاست اور معیشت میں شناخت دینا ہوگی! - ایکسپریس اردوورلڈ لیبر ڈے ؛ مزدور کو ریاست، سیاست اور معیشت میں شناخت دینا ہوگی! - ExpressNews LabourDay Labour worldlabourday ExpressForum
مزید پڑھ »
حکومت سندھ کا فلورملزز پر ’مصنوعی بحران‘ پیدا کرنے کا الزام - ایکسپریس اردوکراچی فلور ملز کو 15 اپریل سے اب تک 4 لاکھ گندم کی بوریاں دی گئیں ہیں، حکومت سندھ
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں احتجاج , مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ - ایکسپریس اردوحکومت نے ایک بے گناہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے , رہنما جماعت اسلامی ہاشم کاکڑ
مزید پڑھ »