خواہش ہے پاکستان کی وادی سوات جاؤں، اداکارہ زرین خان SamaaTV
Posted: Jun 10, 2020 | Last Updated: 2 hours ago
بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کا کہنا کہ میری بہت خواہش ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جاؤں، جہاں سے میرے نانا کا تعلق ہے۔دیتے ہوئے معروف ادکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ آزادی سے پہلے ہی بھارت آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے سوات کے علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے، میں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے تاہم ابھی حالات ایسے نہیں کہ میں وہاں جا سکوں۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاک بھارت رشتے ٹھیک ہو جائیں تاکہ وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔ زرین خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا چاہتی ہیں تاہم وہ پشتو کہ چند الفاظ ہی بول سکتی ہیں۔انٹریو میں معروف اداکارہ زرین خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ فلم انڈسڑی کا حصہ بنیں گی لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی، سالی سے شادی کی خواہش، شوہر نے سابقہ اہلیہ کو قتل کردیاکراچی، سالی سے شادی کی خواہش، شوہر نے سابقہ اہلیہ کو قتل کردیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
روبینہ اشرف کی حالت خطرے سے باہرڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے، اُن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ مسترد کردیاگیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈے کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری
مزید پڑھ »