خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن واپس
’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن آئی جی کی مداخلت پر واپس لے لیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق خیبر پختون خوا پولیس نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اب سے خیبر پختون خوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے لقب سے پکارا جائے۔ حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی قربانیوں کے اعتراف میں خیبر پختون خوا پولیس نے سپاہیوں کو شیرو کے نام سے پکارنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم آئی جی خیبر پختون خوا نے معاملے کا نوٹس لے کر مداخلت کرتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔
تصحیح شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اپنے جوانوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے نام سے پکاریں، ان کی عزت و وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جاسوسی کا الزام: پاکستانی سفارتی عملے کے اراکین کو انڈیا چھوڑنے کا حکمانڈیا نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جبکہ پاکستان کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انڈیا کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلوں کو شروع کیے جانے کا امکان -لندن: یکم جون سے انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے پیشہ ورانہ کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری طور پر گرین سگنل دے دیا۔ کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریبا تین ماہ کے لئے معطل رہیں جس کے نتیجے میں اسپورٹس گورننگ باڈیز طویل عرصے تک کھیلوں …
مزید پڑھ »
وقاریونس کو کرکٹ کے رنگ پھیکے پڑنے کا رنجکھیل اور کھلاڑیوں پر ہی نہیں بلکہ شائقین کھیل پر بھی اس کے منفی اثرات پڑ رہے ہیں، وقار یونس تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
تیل کمپنیوں کو تاریخ کے بدترین مالی نقصانات کا سامناعالمی تیل قیمتو ں میں کمی کے دوران مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے تیل کے اربوں لیٹرز ذخیروں پر بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں کو کئی ماہ تک سانس کے مسائل ہوسکتے ہیں، تحقیق - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں کو کئی ماہ تک سانس کے مسائل ہوسکتے ہیں، تحقیقکورونا وائرس کے مریضوں کو صحتیابی کے بعد کئی ماہ تک بہت زیادہ تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ سے تعلق
مزید پڑھ »