ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے
ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے عناصر کی ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں صاف بری ہونے کو المیہ قرار دیا۔ اسمبلی میں مزید کہا گیا کہ یہ لوگ گرفتار تو ہوجاتے ہیں لیکن ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں بری ہوجاتے ہیں اس معاملے پر ایوان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جودرس گاہوں میں جاکر معاملات کاجائزہ لے ورنہ یہ واقعات بڑھتے جائیں گے۔
اسپیکر بابرسلیم سواتی نے کہاکہ اداروں کو اختیاردینے کے بعد یہ شتربے مہار بن جاتے ہیں فرسودہ قوانین کوتبدیل کرنے کیلیے اس ایوان میں قانونی سازی کی جائے، عبدالاسلام آفریدی نے کہا کہ استاد اور بچے کا رشتہ باپ اور اولاد جیسا ہوتا ہے ، اس کیلیے قانونی سازی ہونی چاہیے، پرچوں کے نمبروں کا اختیارفرد واحد سے لیا جائے تاکہ بلیک میلنگ کا راستہ روکا جاسکے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری، سمری وزیراعظم کو ارسالپی ٹی آئی کے 67 اراکین نے اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پی پی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ان کے ہم آواز ہوگئی تھیں
مزید پڑھ »
تیل کی قیمتیں امن مذاکرات اور ٹریڈ جنگ کے خدشے کے پیش نظر گرتے رہیںبرینٹ تیل کی قیمت چوتھی مرتبہ ہر روز گرتے رہیں کیوں کہ یوکرائن میں روس اور یوکرین کے جنگ کے خاتمے کے امکانات اور عالمی ٹاریف جنگ کی تنگی کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد، اراکین پارلیمنٹ کی متنازع ترقیاتی اسکیمیں بحالحکومت نے مالی بحران کے باوجود حکومتی اراکین کے لیے فنڈز کی فوری تقسیم کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی نے بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیاجماعت اسلامی نے 31 جنوری کو بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو بجلی کے بل میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا مستقبل کیا؟فینز اور سابق کرکٹرز نے اسکواڈ میں تین تبدیلیوں کا مطالبہ
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھےسلیکشن کمیٹی کے اراکین کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا
مزید پڑھ »