بٹگرام: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایک شخص نے اپنے پورے خاندان کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی پولیس کا کہنا ہے کہ حبس میں بے جا رکھے ہوئے افراد کی بازیابی کی کوشش کے دوران ایک شہری نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا۔ مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت جہانزیب خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے پولیس کے پہنچنے سے قبل دونوں بیویوں، بیٹا اور بہو کو قتل کردیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ تین بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ پولیس نے بچوں کو چھڑانے کے لیے ملزم کو مصروف رکھنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے انہیں رہا کرنے سے انکار کیا جبکہ وہ خود مسلح تھا۔
ڈی پی او نے کہا کہ مسلح شخص نے پولیس پر بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے جن بچوں کو بحفاظت بازیاب کروایا ہے ان کی عمریں 2 سال سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ڈی پی بٹگرام نے کہا کہ پولیس اس وقت قتل کے واقعے کے پیچھے محرکات سے لاعلم ہے جبکہ پولیس ملزم کی ذہنی حالت کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کررہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، ویڈیو دیکھیںاٹلی کے شہر وینس میں ایک گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروعطیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 36 افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PK8303 PIA PlaneCrash
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا، انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیاورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
صدارتی ریفرنس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بارے میں اہم سوالات پوچھ لیے ، بڑی خبراسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدارتی ریفرنس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ایک اور جواب جمع کروا دیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کے
مزید پڑھ »