متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ARYNewsUrdu
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ ڈیرہ کے قریب لگی، گاڑی آگ لگنے کے سبب مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
ڈائریکٹر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر سیف مہائر المزروہی کا کہنا تھا کہ تمام ڈرائیور اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے احتیاط سے گاڑی چلائیں اور گاڑی کی مینٹینس کا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ کے الیسوک علاقے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 9 نومبر کو متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔ یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک کے تجارتی خسارے میں چار مہینوں کے دوران 33.52 فیصدکمیتجارتی خسارے میں رواں مالی سال (2019-20 ئ)کے پہلے چار مہینوں کے دوران 33.52 فیصد کی نمایاں
مزید پڑھ »
سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ،24گھنٹے میں ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئےسندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ،24گھنٹے میں ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئے Sindh Dengue Cases Patients pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »