متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے فلائی دبئی کی دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کو دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔ ملوث معاون پائلٹ کی شناخت عمانی شہری حماد الحمامی کے نام سے بتائی گئی ہے۔ پرواز نے ہنگامی سگنلز جاری کرکے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی، جبکہ تحقیقات جاری ہیں اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دے دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔اماراتی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات، محرکات اور ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دیگر ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ واقعے میں ملوث معاون پائلٹ کی شناخت عمانی شہری ہمام الحمامی کے نام سے ہوئی ہے۔ فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کمپنی اس مرحلے پر مزید تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز نے ہنگامی سگنلز جاری کرنے کے بعد سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی تھیعبدالغفور چودھریایک وقت تھا کہ پاکستان میں بیورو کریٹس کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اسی لیے تو بانی پاکستان نے .
فلائی دبئی دہشت گرد حملے کی کوشش دبئی سے اسرائیل معاون پائلٹ ہنگامی لینڈنگ