بے حس دنیا میں خواتین کا عالمی دن منانا صرف ریاکاری ہے، ترک صدر ARYNewsUrdu InternationalWomensDay
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دنیا میں خواتین اور بچوں کا بے دردی سے قتل عام جاری ہے، ایسی بے حس دنیا میں عورتوں کا دن منانا ریاکاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ کنونشن بعنوان ’ترکی کی دلیر خواتین‘ سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے عالمی دنیا کو آئینہ دکھایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو یوم نسواں کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ’ ملک شام میں ایک لاکھ کے قریب انسان جنگ کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، ہلاک شدگان کا ایک بڑا حصہ عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے کسی کو ملک کو بھی اس معاملے پر بات کرتے تو دور کی بات توجہ دیتے نہیں دیکھا‘۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’یورپ کے دروازے پر بیٹھے لاکھوں مہاجرین میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، اُن کو جس طرح انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے اُس پر بھی تمام ممالک خاموش...
’مہاجر خواتین کے سامنے خاردار تاریں کھینچی جارہی ہیں، انہیں مار پیٹ اور فائرنگ کر کے پیچھے ہٹایا جارہا ہے، کسی ملک نے بھی ایسے انسانیت سوز سلوک کی مذمت تک نہیں کی‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے ضمیر مر چکے ہیں، ایسی بے حس دنیا میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانا ریاکاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں‘۔رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر دہرایا کہ یہ ریاکاری اور مردہ ضمیر کی ہی تو نشانی ہے کہ آپ شام اور یورپ کی سرحد پر بیٹھی مجبور عورت کو انسان نہیں سمجھتے اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یوم خواتین، وطن کے دفاع میں مصروف عمل خواتین کو خراج تحسین ادا کرنے کا دنیوم خواتین، وطن کے دفاع میں مصروف عمل خواتین کو خراج تحسین ادا کرنے کا دن AuratMarch AuratAzadiMarch InternationalWomenDay2020 HappyWomensDay2020
مزید پڑھ »
خواتین کے عالمی دن پر وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام - ایکسپریس اردوہم خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں، شاہ محمود قریشی
مزید پڑھ »
خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو خراج تحسینپاکستان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خواتین نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
مزید پڑھ »
ویمن کے عالمی دن آسٹریلوی خواتین ٹی 20 ورلڈکپ چیمپئن بن گئیں
مزید پڑھ »