پاکستان کے سوا کسی ملک کی شہریت نہیں ہے، معاونین خصوصی برائے قومی سلامتی، سیاسی امور معید یوسف اور شہباز گِل کا بیان مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan Dual Nationality MoeedYusuf ShahbazGill
وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی کی دوہری شہریت اور ان سمیت دیگر معاونین اور مشیروں کی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد کچھ معاونین کی جانب سے دوہری شہریت کی تردید کی گئی ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا ان کی یا ان کے اہل خانہ کی پاکستان سے باہر کوئی غیرمنقولہ جائیداد نہیں ہے، جھوٹ پھیلانا بند کریں۔معاون خصوصی نے ساتھ ہی ایک اور ٹوئٹ میں ایک حلف نامہ بھی شیئر کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ میرے بارے میں پھیلائی جانے والی من گھڑت کہانی کے برعکس میں صرف ایک ملک کا شہری ہوں اور وہ پاکستان ہے، یہ میرا حلف نامہ ہے جو میں نے حکومت پاکستان کو پہلے جمع کروایا تھا۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ میرے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ ہے، میں نے یہ کبھی نہیں چھپایا اور جیو اور ڈان دونوں کے ٹی وی پروگرام میں بہت پہلے یہ بتا چکا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں اور دوہری شہریت کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ اس کے علاوہ جو معاونین دیگر ممالک کی رہائش رکھتے ہیں، ان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل ، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف ، معاون خصوصی برائے پارلیمانی کوآرڈینیشن ندیم افضل گوندل اور تانیہ ایدروس شامل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں سے استعفیٰ لیں: مریم اورنگزیبعمران خان دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں سے استعفیٰ لیں: مریم اورنگزیب تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وزیراعظم کے 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل، اثاثوں کی تفصیلات جاری - ایکسپریس اردوکابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی کی فراہم کردہ تفصیلات جاری کردیں
مزید پڑھ »
وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
عمران خان غیرملکی شہریت والے مشیروں، وزیروں سے استعفے لیں: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »
دوہری شہریت والوں کو کابینہ کا حصہ کیوں اور کس قانون کے تحت بنایا ہے، شیری رحمان | Abb Takk News
مزید پڑھ »