اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے: بھارتی میڈیا
/ فائل فوٹو اتریشی مارلینابھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی نے کابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نئی دہلی کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ اروند کجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے جس کی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے توثیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ واضح رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کجریوال کے استعفے کا اعلان، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیلئے تین نام گردش کرنے لگےاروند کجریوال نے کہا ہےکہ اب وہ اس وقت ہی اس منصب پر آئیں گے جب عوام انہیں ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دیں گے: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
’ آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں‘، رانا ثنااللہ نے علی امین کو خبردار کردیاعلی امین گنڈاپور 2 نمبر آدمی ہے، ان کا ڈبل چہرہ ہے: وزیراعظم کے مشیر کا وزیراعلیٰ کو جواب
مزید پڑھ »
عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالوں کیلئے پالیسی کا اعلان کر دیانام کسی کا نہیں لوں گا مجھے سب معلوم ہے برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ کر گیا: عمران خان
مزید پڑھ »
بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیاسپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں سی بی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار ی کو بلا جواز قرار دیا
مزید پڑھ »
گورنر پختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیاوزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں ہے، میں سرکاری طور پر بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینےکا بھی کہہ سکتا ہوں: فیصل کریم کنڈی
مزید پڑھ »
ستمبر کن 2 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئیآئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین نے اس بار کون سے دو ستاروں کا انتخاب کیا ہے؟
مزید پڑھ »