راولپنڈی مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے انڈر پاسز کی لاگت میں اضافہ ہوگیا

پاکستان خبریں خبریں

راولپنڈی مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے انڈر پاسز کی لاگت میں اضافہ ہوگیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

قبرستان چوک انڈرپاس کا منصوبہ ختم، پشاور روڈ پر اب تین کے بجائے دو انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے

قبرستان چوک انڈرپاس کا منصوبہ ختم، پشاور روڈ پر اب تین کے بجائے دو انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ کے تحت انڈر پاسز کی لاگت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک مجوزہ منصوبہ ختم اور بعض میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریس کورس اور چیئرنگ کراس انڈر پاسز کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریس کورس انڈر پاس کی لاگت میں 1368.

814 ملین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی لاگت 3091.090 ملین سے بڑھ کر 4459.904 ملین روپے ہوگئی۔ اسی طرح چیئرنگ کراس انڈر پاس کی لاگت میں 901.619 ملین روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس منصوبے کی مجموعی لاگت 2588.654 ملین سے بڑھ کر 3490.273 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق تیسرا انڈر پاس کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے جس سے مجموعی لاگت میں کمی آئی ہے۔ آرمی قبرستان چوک منصوبے کی لاگت 2679.328 ملین سے کم ہو کر 1595.095 ملین روپے ہوگئی۔ پشاور روڈ پر اب تین کے بجائے دو انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے میں تبدیلی کے بعد آرمی قبرستان چوک کو ڈبل روڈ کے ساتھ پشاور روڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، چوک کی ری ماڈلنگ کرکے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔کراچی: اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم گرفتارلاہور: پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پاک پتن سے را کا خطرناک دہشت گرد گرفتار خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات