Beyond the Breaking News

راولپنڈی میں خاتون کو یرغمال بنا کر چالیس لاکھ روپے لوٹ لیے

جرائم News

راولپنڈی میں خاتون کو یرغمال بنا کر چالیس لاکھ روپے لوٹ لیے
راولپنڈییرغماللوٹ مار

راولپنڈی کے علاقے میں بیرون ملک بیٹھے ملزم نے عزیز و اقارب کی مدد سے خاتون اور اس کے بھانجے کو یرغمال بنا کر چالیس لاکھ روپے چھین لیے، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ارشد زمان عرف لنگڑا نے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیز اقارب کے زریعے ایک مزید واردات کرڈالی۔ خاتون اور اس کے بھانجے کو مکان کی خریداری کا جھانسہ دیکر یرغمال بنالیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے راجہ ٹاؤن کی رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پراپرٹی ڈیلر کے زریعے مکان فروخت کیا حج کے لیے بھی رقم جمع کر رکھی تھی اور بیٹی کے شادی کے لیے بنا زیور فروخت کیا تھا۔ اس کا علم ندیم نامی پراپرٹی ڈیلر کو ہوا میرے پاس رقم موجود ہے جس پر ندیم نے شاید نامی شخص کو اپنا پارٹنر اور انور اسلم کو ایک مکان کا مختار عام ظاہر کرکے رقم مکان خریدنے میں لگا کر برابر منافع دینے کا لالچ دیا اور مجھے اور بھانجے کو محلہ حاجیاں لے گیے جہاں جمشید ۔انور اسلم سمیت 13 مرد و خواتین ،چار نامعلوم افراد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھیں۔ وہاں پرحاجی ارشد زمان عرف لنگڑا جو بیرون ملک تھا کو ویڈیو کال پر لیا جس نے کہا کہ مکان میرا ہے اور انور اسلم میرا مختار عام آپ مکان کا سودا کرلیں وہان موجود افراد کی حرکات دیکھ شک گزرا تو میں نے بھانجے سے کیا طبعیت خراب ہے بعد میں آکر سودا کرلیں گے۔ اس پر ندیم اور شاید زبردستی روکنے لگے اور حاجی ارشد زمان کو بتایاکہ یہ لوگ نکل رھے ہیں تو حاجی ارشد زمان نے انھیں کہا کہ ان سے پیسے لے لو اور مرمت کرو جس پر ندیم، شاید وغیرہ نے ہمیں یرغمال بنا لیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اسٹامپ پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے و دستخط کروائے، سخت زیادتی ہوئی ہے مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے آفیسر نے بتایاکہ ارشد زمان عرف لنگڑا فراڈ و دھوکہ دہی معاملات میں راولپنڈی پولیس کا ریکارڈ یافتہ ہے کچھ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہے۔Mar 19, 2026 12:19 PMکراچی میں بارش، بیشتر علاقوں میں بجلی منقطعماہ شوال کا چاند، مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے عید سے متعلق اعلان کردیا خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ارشد زمان عرف لنگڑا نے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیز اقارب کے زریعے ایک مزید واردات کرڈالی۔ خاتون اور اس کے بھانجے کو مکان کی خریداری کا جھانسہ دیکر یرغمال بنالیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے راجہ ٹاؤن کی رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پراپرٹی ڈیلر کے زریعے مکان فروخت کیا حج کے لیے بھی رقم جمع کر رکھی تھی اور بیٹی کے شادی کے لیے بنا زیور فروخت کیا تھا۔ اس کا علم ندیم نامی پراپرٹی ڈیلر کو ہوا میرے پاس رقم موجود ہے جس پر ندیم نے شاید نامی شخص کو اپنا پارٹنر اور انور اسلم کو ایک مکان کا مختار عام ظاہر کرکے رقم مکان خریدنے میں لگا کر برابر منافع دینے کا لالچ دیا اور مجھے اور بھانجے کو محلہ حاجیاں لے گیے جہاں جمشید ۔انور اسلم سمیت 13 مرد و خواتین ،چار نامعلوم افراد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھیں۔ وہاں پرحاجی ارشد زمان عرف لنگڑا جو بیرون ملک تھا کو ویڈیو کال پر لیا جس نے کہا کہ مکان میرا ہے اور انور اسلم میرا مختار عام آپ مکان کا سودا کرلیں وہان موجود افراد کی حرکات دیکھ شک گزرا تو میں نے بھانجے سے کیا طبعیت خراب ہے بعد میں آکر سودا کرلیں گے۔ اس پر ندیم اور شاید زبردستی روکنے لگے اور حاجی ارشد زمان کو بتایاکہ یہ لوگ نکل رھے ہیں تو حاجی ارشد زمان نے انھیں کہا کہ ان سے پیسے لے لو اور مرمت کرو جس پر ندیم، شاید وغیرہ نے ہمیں یرغمال بنا لیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اسٹامپ پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے و دستخط کروائے، سخت زیادتی ہوئی ہے مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے آفیسر نے بتایاکہ ارشد زمان عرف لنگڑا فراڈ و دھوکہ دہی معاملات میں راولپنڈی پولیس کا ریکارڈ یافتہ ہے کچھ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہے۔Mar 19, 2026 12:19 PMکراچی میں بارش، بیشتر علاقوں میں بجلی منقطعماہ شوال کا چاند، مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے عید سے متعلق اعلان کردیا خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

راولپنڈی یرغمال لوٹ مار گرفتاری دھوکہ دہی

 

United States Latest News, United States Headlines



Render Time: 2026-06-02 13:27:53