پنجاب حکومت کے نگہبان رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی صوبے کے عوام کے لیے نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت عوام کو ماہ مقدس کے لیے راشن دیا جا رہا ہے تاہم اس میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرنے پر کئی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے جا رہے تھے۔
اب رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرانے کا معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے اور لاہور کے ایک شہری منیر احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے خزانے کو ذاتی تشہیر کیلیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، حکومت بی آئی ایس پی کے ذریعےرقم لوگوں تک پہنچائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آٹے کی اس طرح تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے، آٹے کی تقسیم کیلیے کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب حکومت کو آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرانے سے روکا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے عوام کیلیے تاریخی پیکیجوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عام کے لیے تاریخی 30 ارب روپے مالیت کا نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
حسن اور حسین نواز کی پاکستان آنے کی راہ ہموار، دائمی وارنٹ گرفتاری معطلاسلام آباد : احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے، دونوں نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
مزید پڑھ »
’مجھے پاس کر دیں ورنہ۔۔۔‘، طالبہ کی جانب سے امتحان میں لکھا گیا نوٹ وائرل ہوگیابھارت کی ریاست بہار میں دسویں جماعت کی طالبہ کی جانب سے بورڈ امتحان کے پرچے میں لکھا گیا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا
مزید پڑھ »
رمضان میں عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلانعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیشگی پرمٹ حاصل کیا جائے۔
مزید پڑھ »
ثنا جاوید کی تصویر پر شعیب ملک کا کمنٹ وائرلاداکارہ ثنا جاوید نے تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر پی ایس ایل کا میچ دیکھ رہی ہیں اور سیاہ لباس میں ملبوس ہیں
مزید پڑھ »
نیشنل بینک میں ہزار روپے کے نوٹ دیکھ کر عملہ حیرانکراچی کے نیشنل بینک میں مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »