کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) آن لائن ریسرچ جرنل ’’پی ایل او ایس بائیالوجی‘‘ میں شائع تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 12 ہزار ادھیڑ عمر اور عمر رسیدہ افراد کا تجزیہ کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے ماہرین نے رگوں میں سختی اور بے خوابی( یعنی نیند نہ آنے کی شکایت) میں واضح تعلق دریافت کیا ہے۔
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رگوں میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جس کے نتیجے میں یہ رگیں سخت ہوجاتی ہیں اور جسم کے اندر خون کا بہاؤ بھی متاثر ہوتا ہے۔
رگوں کی سختی اور ان میں دورانِ خون متاثر ہونے سے اگر ایک طرف فالج سے لے کر دل کے دورے تک، درجنوں خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تو دوسری جانب نیند کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔ لہذا بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ بے خوابی کی شکایت کو رگوں کی سختی اور اس سے وابستہ دیگر خطرات کا پیش خیمہ سمجھا جاسکتا ہے۔ تاہم اس تحقیق میں شریک ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ علامت صرف ان ہی امراض کے خدشات تک محدود نہیں بلکہ یہ اعصابی اور دماغی بیماریوں کو جنم دینے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
بے خوابی سے بچنے کےلیے ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو رات کو سونے اور صبح کو جاگنے کا وقت متعین کیا جائے جبکہ سونے سے پہلے سمارٹ فون، ٹیبلٹ، ٹی وی اور کمپیوٹر وغیرہ کا استعمال نہ کیا جائے، بلکہ ان سب چیزوں کو اپنے بیڈ روم سے نکال باہر کردیا جائے؛ ورزش کرنے کی عادت ڈالی جائے۔ تحقیق کے مطابق سونے سے کم از کم ایک کیفین اور الکحل کا استعمال بالکل نہ کیا جائے، نیند نہ آرہی ہو تو کوئی جسمانی یا ذہنی مشقت کی جائے، یہاں تک کہ نیند آنے لگے۔ اگر ان تمام کوششوں کے باوجود بھی بے خوابی کی شکایت برقرار رہے تو بہتر ہے کہ کسی اچھے اور مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساوتھ ویلز اور وکٹوریا میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اعلانآسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساوتھ ویلز اور وکٹوریا میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اعلان Australia NewSouthWales Victoria CoronaVirus LockDown Eased BackToNormalLife PrecautionaryMeasures
مزید پڑھ »
شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیابکرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھ »
ذہنی مرض میں مبتلا ماں نے 4 بچوں اور پڑوسن لڑکی کو گولی ماردیایک امریکی ماں نے پڑوسن لڑکی کو گولی مارنے کے بعد اپنے 4 بچوں کو بھی گولی مار دی اور آخر میں خود کشی کر لی۔
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں میں ہونے والی ایک اور پیچیدگی کا انکشافلندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں لاکھوں جانیں نگلنے والےقاتل کورونا وائرس سے ہونے والی ایک اور پیچیدگی سامنے آگئی۔ طبی ماہرین کے ایک گروپ کا کہنا ہے
مزید پڑھ »
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیاتاسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی
مزید پڑھ »
کووڈ 19 سے مریضوں میں ہونے والی ایک اور پیچیدگی کا انکشاف - Health - Dawn News
مزید پڑھ »