زلفی بخاری کی کوشش رنگ لے آئیں، سعودی کمپنی نے پاکستانیوں کے واجبات ادا کردیے مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کاوش اور جہدوجہد سے بن لادن کمپنی نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردیے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق سعودی کمپنی بن لادن میں ملازمت کرنے والے پاکستانی مزدوروں کے واجبات کمپنی کی جانب سے روک دیے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کی مسلسل کوششیں کیں۔ معاون خصوصی اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں اور جہدوجہد کے بعد بن لادن کمپنی نے 300 سے زائد پاکستانی مزدوروں کے تقریباً 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کر دئیے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کامعاملہ کمپنی حکام کے ساتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد انہوں نے واجبات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی مزدوروں کے واجبات کے چیک مزدوروں کے خاندانوں کو دے دیے گئے، رقوم اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ذریعے تقسیم کی گئیں، کمرشل ویلفیئر اتاشی مسلسل بن لادن کمپنی کے ساتھ رابطے میں تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوششیں ناکام ہونے کے امکانات بڑھ گئےٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوششیں ناکام ہونے کے امکانات بڑھ گئے America USpresident DonaldJTrump ImpeachmentInquiry POTUS WhiteHouse
مزید پڑھ »
ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے،فصلیں چٹ ،درختوں کا صفایاملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے،فصلیں چٹ ،درختوں کا صفایا Pakistan Locusts Attacks Trees Fields Plants pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
نوازشریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کے خط کاجواب دے دیالاہور : نوازشریف کےذاتی معالج نے پنجاب حکومت کےخط کے جواب دے دیا لیکن کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی اور کہا نوازشریف کوجلداسپتال میں داخل کرایا جائےگا،ان کےدل کاپروسیجرہوگاجو پیچیدہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کےمعالج ڈاکٹرعدنان نےپنجا
مزید پڑھ »
پاکستانی نژاد شہری کے ساڑھ 4 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثے منجمندبریڈفورڈ: برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد شخص کے ساڑھے 4 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے منجمد کر دیے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی نژاد شخص سے ساڑھے4 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کے
مزید پڑھ »
معروف ٹیکنالوجی کمپنی کا چین میں تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہبیجنگ : معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے ہلاکت خیز کرونا وائرس کے باعث چین میں قائم اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے کچھ عرصہ قبل مہلک ترین کورونا نامی وائرس نے پھیلنا شروع کیا ہے جو بہت مخ
مزید پڑھ »