جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی اوپنرز عثمان خواجہ اور نیتھن میک سوینی کے جلد وکٹیں حاصل کی تھیں
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق برطانوی خاتون کرکٹر نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے آن ایئر معذرت کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ایسا گوہا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے ’’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘‘ کہا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ’’پرائمیٹ‘‘ لفظ کو نامناسب اور تعصبی قرار دیا تھا۔ غلط لفظ کے چناؤ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت ردعمل کے بعد خاتون کمنٹیٹر نے آن ائیر معذرت کی۔ ایسا گوہا نے کہا کہ بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا تھا جس پر معذرت خوا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی اوپنرز عثمان خواجہ اور نیتھن میک سوینی کی وکٹیں جلد حاصل کی تھیں جس پر خاتون کمنٹیٹر نے تعریف کرتے ہوئے ’’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘‘ کہا تھا۔ برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی ابتدائی 3 وکٹیں 75 کے اسکور پر گنوا دی تھیں جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 241 رنز بنائے گئے جس سے آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اے آر رحمان نے بادشاہ سے معافی کیوں مانگی؟اے آر رحمٰن نے اس ریمکس پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی تھی، بادشاہ
مزید پڑھ »
پنجاب کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے نواز شریف کے نام کھلا خط میں معافی مانگیپاکستان تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے، نواز شریف کے نام کھلا خط میں، ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگی۔
مزید پڑھ »
10 سالوں سے دھونی سے نہ دوستی ہے اور نہ کوئی بات کرتا ہوں: ہربھجن کا انکشافمجھے سابق کپتان دھونی سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے اب بات نہیں کرتا: سابق کرکٹر کی انٹرویو میں گفتگو
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر نے نواز شریف سے سرعام معافی مانگ لیجاوید بدر نے اپنے کھلے خط میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف سے ماضی کے الزامات اور تنقید پر معذرت کی ہے
مزید پڑھ »
اظہر علی نے پی سی بی کیساتھ نئے سفر کا آغاز کردیاسابق کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر
مزید پڑھ »
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردیسابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں
مزید پڑھ »