سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل آگیا، سابق چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے صبر اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ایسی حرکتیں کرنیوالوں کیخلاف قانون کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔
میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کی نجی گفتگو ریکارڈ کرنا غیر قانونی،غیر آئینی ہے، کسی کی نجی گفتگو ریکارڈ کر کے یہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ آئین ،قانون اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دوسروں کی نجی گفتگو ٹیپ کر کے سیاہ کارناموں پرپردہ نہیں ڈالا جا سکتا، خواجہ طارق رحیم سینئرقانون دان اور میرے دوست ہیں، انہوں نے قانونی رائےمانگی جو میں نے دی، مجھے نہیں علم کہ کس لیے لائےمانگ رہے تھے۔
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں آزاد شہری ہوں اس وقت چیف جسٹس ہوں نہ کسی بینچ کاحصہ، مجھ سے کوئی قانونی رائے لے تو میں دیتا ہوں ،اپنے بیٹے کے دفترمیں لوگوں کو مفت قانونی مشاورت دیتا ہوں۔ میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ کسی کی نجی کال ٹیپ کرکےنوجوان نسل کوکیاپیغام دے رہے ہیں ،کسی کی ذات پر کیچراچھال کر اپنےگناہ نہیں چھپائے جا سکتے، نجی کالز ٹیپ کرکے بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا قانوناً سنگین جرم ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا۔سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا۔ SaqibNisar AudioLeaks PMLNGovt PDM FormerChiefJustice SupremeCourtofPakistan Pakistan ChiefJustice Marriyum_A pmln_org GovtofPakistan CMShehbaz
مزید پڑھ »
مبینہ آڈیو لیک چوری کا مال، میں اسے نہیں مانتا: سابق چیف جسٹس ثاقب نثارمبینہ آڈیو لیک چوری کا مال، میں اسے نہیں مانتا: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار SaqibNisar AudioLeaks Pakistan
مزید پڑھ »
ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیاثاقب نثار کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا مزید تفصیلات ⬇️ SaqibNisar AudioLeaks PMLNGovt PDM FormerChiefJustice SupremeCourtofPakistan Pakistan ChiefJustice Marriyum_A pmln_org GovtofPakistan CMShehbaz
مزید پڑھ »
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئیسابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ DailyJang
مزید پڑھ »
چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردعمل آگیاچیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں! مریم نواز
مزید پڑھ »
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئیاسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ توہین کی عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »