Beyond the Breaking News

سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹ سے رہائی پانے والے اپنے کیے پر نادم، رحم کی اپیلیں سامنے آگئیں

پاکستان خبریں خبریں

سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹ سے رہائی پانے والے اپنے کیے پر نادم، رحم کی اپیلیں سامنے آگئیں
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مجرمان نے اپنے کیے کا اعتراف کیا اور معافی کا مطالبہ کیا، قانونی تقاضوں کے بعد انہیں رہا کردیا گیا

مجرمان نے اپنے کیے کا اعتراف کیا اور معافی کا مطالبہ کیا، قانونی تقاضوں کے بعد انہیں رہا کردیا گیاایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ 19 مجرمان کو آج "رحم کی پٹیشنز" منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا، ملزمان کی رہائی دائر کردہ "رحم کی پٹیشنز" پر قانونی کارروائی کے بعد عمل میں لائی گئی۔ سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔ مجرمان نے اپنی "رحم کی پٹیشنز" میں نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ محمد بلاول حسین نے اپنی رحم کی درخواست میں اپیل کی کہ ’’میرا 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونا بہت بڑی غلطی تھی مجھ پر رحم کیا جائے اور میری معافی کی درخواست قبول کی جائے، میں نہایت عاجزی کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے‘‘۔ https://www.

express.pk/story/2740960/sanh-9-mei-2023-k-19-mjrman-ki-szaoe-mi-maaafi-ka-aaalan-2740960/ اسی طرح زاہد خان نے رحم کی اپیل میں لکھا کہ ’’میں ریاست کیخلاف اپنے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں‘۔ 9مئی کے ایک اور مجرم سِیعد عالم نے اپیل کی تھی کہ ’’میں 9 مئی میں ریاست کیخلاف کئے گئے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں، ’میری عاجزانہ درخواست ہے کہ میری رحم کی درخواست کو قبول کیا جائے اور میری سزا معاف کی جائے‘‘ْ محمد سلیمان نے لکھا کہ ’’انتہائی عاجزی کے ساتھ میری درخواست ہے کہ میرے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے، میں اپنے 9 مئی کے کاموں پر شرمندہ ہوں اب حکام کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا‘‘۔ محمد الیاس نامی شخص نے لکھا کہ ’’میرے ساتھ رحم کیا جائے، 9 مئی کو مجھے بعض افراد نے گمراہ کیا، ’’میں اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، میں جانتا ہوں میرے عمل سے میرے خاندان کو شرمندگی اٹھانا پڑی‘‘۔ یاسر نواز نے لکھا کہ ’’میں انتہائی عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے معاملے میں آپ حسن سلوک اور نرمی کی جائے، میں 9 مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف لوگوں کو اکسانے والی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہوں‘‘۔ ذرائع کے مطابق 19 مجرمان کی پٹیشنز خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کی گئیں۔ سزاؤں کی معافی شفاف قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔Jan 01, 2025 02:47 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

GooglePlease follow us on Google to support us
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیںملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیںملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔ حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

فوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوبفوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوبعمر ایوب کی فوجی عدالتوں سے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی سزاؤں کی مذمت، ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا
مزید پڑھ »

9 مئی سانحہ کے مجرمانوں کو رحم کی پٹیشنز منظور9 مئی سانحہ کے مجرمانوں کو رحم کی پٹیشنز منظورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمانوں نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »

مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںمجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںسانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ۔
مزید پڑھ »

سزاؤں پر عمل درآمد میں مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںسزاؤں پر عمل درآمد میں مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںآئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »

بیرسٹر گوہر نے سانحہ 9 مئی کی معافی پر ردعمل دہایابیرسٹر گوہر نے سانحہ 9 مئی کی معافی پر ردعمل دہایاچیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے پر کہا ہے کہ یہ کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2026-07-19 16:06:45