سانپ کے کاٹے کا بروقت علاج کیسے ممکن ہوا؟

پاکستان خبریں خبریں

سانپ کے کاٹے کا بروقت علاج کیسے ممکن ہوا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

زہریلا سانپ کاٹ لے تو اس انسان یا جاندار کے پاس زندہ رہنے کیلئے چند سانسیں ہی بچتی ہیں، خاص طور پر اگر یہ سانپ کسی خطرناک نسل کا ہو تو

زہریلا سانپ کاٹ لے تو اس انسان یا جاندار کے پاس زندہ رہنے کیلئے چند سانسیں ہی بچتی ہیں، خاص طور پر اگر یہ سانپ کسی خطرناک نسل کا ہو تو زندگی بچانے کا یہ وقت مزید کم ہوسکتا ہے۔ طبّی ماہرین کے مطابق بہار اور موسم گرما کے دوران سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں دو سے تین گُنا اضافہ ہو جاتا ہے جس کے سبب ہر سال دنیا بھر میں سانپ کے ڈسنے کے باعث ہزاروں افراد کا انتقال ہوتا ہے۔سانپ کے کاٹے کے فوری علاج کیلئے محققین ایسے تریاق کی تیاری کے قریب پہنچ گئے ہیں جو کسی بھی زہریلے سانپ کے زہر کے اثرات کا فوری مقابلہ کرسکے گا۔ جرنل سائنس ٹرانزیشنل میڈیسن میں شائع تحقیق کے مطابق محققین نے لیبارٹری میں 95میٹ فائیو نامی ایک اینٹی باڈی تیار کی ہے جو دنیا بھر میں موجود مختلف زہریلے سانپوں کے زہر میں موجود نیورو ٹاکسن یا زہریلے مادے کا مقابلہ کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سانپ کے ڈسنے سے ہر سال ایک لاکھ 38 ہزار افراد کا انتقال ہوجاتا ہے جبکہ بچ جانے والے افراد کو بھی طویل المعیاد طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس وقت سانپ کے زہر کے تریاق تیار کرنے کے لیے گھوڑوں میں سانپ کا زہر انجیکٹ کیا جاتا ہے اور پھر ان کا خون صاف کرکے اینٹی باڈیز کو حاصل کیا جاتا ہے، جو زہر کے خلاف کام کرتی ہیں۔ مگر اس طریقہ کار سے حاصل ہونے والے تریاق کی افادیت زیادہ نہیں ہوتی جبکہ ہر نسل کے سانپ کے لیے الگ تریاق کی ضرورت ہوتی ہے اور گھوڑوں کی اینٹی باڈیز کے استعمال سے مضر اثرات کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ اب جو نئی اینٹی باڈی تیار کی گئی ہے، اس کی چوہوں میں کامیاب آزمائش کی گئی۔ ان چوہوں کے جسم میں زہر کی جان لیوا مقدار شامل کرکے تریاق کی آزمائش کی گئی جس سے جسم کو مفلوج ہونے سے روکنے اور موت کی روک تھام میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اب تک کے نتائج تو حوصلہ افزا ہیں مگر محققین نے تسلیم کیا کہ سانپوں کے زہر میں موجود نیوروٹاکسنز کی مختلف اقسام کے لیے اضافی اینٹی باڈیز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک حقیقی عالمی تریاق کی تیاری کے لیے اضافی اینٹی باڈیز کو شناخت کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ متعدد اقسام کے زہروں کو ناکارہ بنانے میں مدد مل سکے اور سانپ کے زہر کے شکار افراد کا بہترین علاج ہو سکے۔ اس تریاق کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز بھی ہوں گے تاکہ اس کی افادیت اور محفوظ ہونے کی تصدیق ہو سکے، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود محققین کو توقع ہے کہ یہ زیادہ مؤثر تریاق کی تیاری میں اہم پیشرفت ہےیاد رہے کہ سانپ کے ڈسنے کی صورت میں انسانی جسم میں داخل ہونے والے زہر کی مقدار مختلف ہوسکتی ہے، سانپ کو جتنا زیادہ خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ اتنی ہی طاقت سے ڈستا ہے۔ ڈسنے کی جگہ پر درد اور ورم سے معلوم ہو جاتا ہے کہ سانپ کا زہر منتقل ہو گیا ہے، زیادہ تر سانپ عموماً ٹخنے یا ہاتھ پر ڈستے ہیں جس کے بعد علامات پوری پنڈلی اور کندھے تک پھیل جاتی ہیں۔.

زہریلا سانپ کاٹ لے تو اس انسان یا جاندار کے پاس زندہ رہنے کیلئے چند سانسیں ہی بچتی ہیں، خاص طور پر اگر یہ سانپ کسی خطرناک نسل کا ہو تو زندگی بچانے کا یہ وقت مزید کم ہوسکتا ہے۔ طبّی ماہرین کے مطابق بہار اور موسم گرما کے دوران سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں دو سے تین گُنا اضافہ ہو جاتا ہے جس کے سبب ہر سال دنیا بھر میں سانپ کے ڈسنے کے باعث ہزاروں افراد کا انتقال ہوتا ہے۔سانپ کے کاٹے کے فوری علاج کیلئے محققین ایسے تریاق کی تیاری کے قریب پہنچ گئے ہیں جو کسی بھی زہریلے سانپ کے زہر کے اثرات کا فوری مقابلہ کرسکے گا۔ جرنل سائنس ٹرانزیشنل میڈیسن میں شائع تحقیق کے مطابق محققین نے لیبارٹری میں 95میٹ فائیو نامی ایک اینٹی باڈی تیار کی ہے جو دنیا بھر میں موجود مختلف زہریلے سانپوں کے زہر میں موجود نیورو ٹاکسن یا زہریلے مادے کا مقابلہ کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سانپ کے ڈسنے سے ہر سال ایک لاکھ 38 ہزار افراد کا انتقال ہوجاتا ہے جبکہ بچ جانے والے افراد کو بھی طویل المعیاد طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس وقت سانپ کے زہر کے تریاق تیار کرنے کے لیے گھوڑوں میں سانپ کا زہر انجیکٹ کیا جاتا ہے اور پھر ان کا خون صاف کرکے اینٹی باڈیز کو حاصل کیا جاتا ہے، جو زہر کے خلاف کام کرتی ہیں۔ مگر اس طریقہ کار سے حاصل ہونے والے تریاق کی افادیت زیادہ نہیں ہوتی جبکہ ہر نسل کے سانپ کے لیے الگ تریاق کی ضرورت ہوتی ہے اور گھوڑوں کی اینٹی باڈیز کے استعمال سے مضر اثرات کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ اب جو نئی اینٹی باڈی تیار کی گئی ہے، اس کی چوہوں میں کامیاب آزمائش کی گئی۔ ان چوہوں کے جسم میں زہر کی جان لیوا مقدار شامل کرکے تریاق کی آزمائش کی گئی جس سے جسم کو مفلوج ہونے سے روکنے اور موت کی روک تھام میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اب تک کے نتائج تو حوصلہ افزا ہیں مگر محققین نے تسلیم کیا کہ سانپوں کے زہر میں موجود نیوروٹاکسنز کی مختلف اقسام کے لیے اضافی اینٹی باڈیز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک حقیقی عالمی تریاق کی تیاری کے لیے اضافی اینٹی باڈیز کو شناخت کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ متعدد اقسام کے زہروں کو ناکارہ بنانے میں مدد مل سکے اور سانپ کے زہر کے شکار افراد کا بہترین علاج ہو سکے۔ اس تریاق کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز بھی ہوں گے تاکہ اس کی افادیت اور محفوظ ہونے کی تصدیق ہو سکے، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود محققین کو توقع ہے کہ یہ زیادہ مؤثر تریاق کی تیاری میں اہم پیشرفت ہےیاد رہے کہ سانپ کے ڈسنے کی صورت میں انسانی جسم میں داخل ہونے والے زہر کی مقدار مختلف ہوسکتی ہے، سانپ کو جتنا زیادہ خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ اتنی ہی طاقت سے ڈستا ہے۔ ڈسنے کی جگہ پر درد اور ورم سے معلوم ہو جاتا ہے کہ سانپ کا زہر منتقل ہو گیا ہے، زیادہ تر سانپ عموماً ٹخنے یا ہاتھ پر ڈستے ہیں جس کے بعد علامات پوری پنڈلی اور کندھے تک پھیل جاتی ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک پر باجوہ اور فیض حمید نے ہدایات دیں، میں حق میں نہیں تھا، فضل الرحمانعدم اعتماد کی تحریک پر باجوہ اور فیض حمید نے ہدایات دیں، میں حق میں نہیں تھا، فضل الرحمانتحریک انصاف کے ساتھ دماغ کا فرق ہے جو ختم ہوسکتا ہے، الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ ن لیگ کو ہوا، سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »

معدہ کی تیزابیت کے علاج کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!معدہ کی تیزابیت کے علاج کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے معدہ کی تیزابیت کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھ »

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ہر میچ میں ایک نیا کھلاڑی میدان میں اترا!بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ہر میچ میں ایک نیا کھلاڑی میدان میں اترا!انگلش ٹیم دورہ بھارت میں مشکلات کا شکار ہے مگر یہ بات کافی دلچسپ ہے کہ اس سیریز کے ہر ٹیسٹ میں کسی نہ کسی کھلاڑی کا ڈیبیو ہوا۔
مزید پڑھ »

اسرائیل اور حماس: غزہ میں جنگ نے خطے میں تشدد کو کیسے ہوا دی ہے؟اسرائیل اور حماس: غزہ میں جنگ نے خطے میں تشدد کو کیسے ہوا دی ہے؟اسرائیل حماس تنازع اور غزہ کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے پورے خطے میں بسنے والی اقوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ ہم نے اس خطے کے بارے میں بی بی سی کے ماہرین کی آراء کو جمع کیا ہے تاکہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق تفصیلی مضامین کا انتخاب کر سکیں اور اس بارے میں مزید جان سکیں کہ تشدد نے ہر علاقے کو کیسے متاثر کیا...
مزید پڑھ »

غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریسغزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریسانتونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔
مزید پڑھ »

سانپ کے کاٹے کا بروقت علاج کیسے ممکن ہوا؟سانپ کے کاٹے کا بروقت علاج کیسے ممکن ہوا؟زہریلا سانپ کاٹ لے تو اس انسان یا جاندار کے پاس زندہ رہنے کیلئے چند سانسیں ہی بچتی ہیں، خاص طور پر اگر یہ سانپ کسی خطرناک نسل کا ہو تو
مزید پڑھ »



Render Time: 2026-05-19 06:51:43