بھارتی کپتان روہت شرما لیگ سلپ میں کھڑے سرفراز خان کے کہنے کے باوجود ڈی آر ایس نہ لے کر غلط ثابت ہوگئے۔
یہ واقعہ 26 ویں اوور میں رونما ہوا جب اوپنر زیک کرولی لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کا سامنا کررہے تھے۔ روہت نے لیگ سائیڈ پر بیٹر کے قریب ہی ایک فیلڈر کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔ سرفراز کو لیگ سلپ اور شارٹ لیگ کے درمیان کھڑا کیا گیا۔
اس وقت انگلش اوپنر61 رنز پر کھیل رہے تھے کہ کلدیپ کی ایک ڈیلیوری ان کے بیٹ اور پیڈ نہایت معمولی کنارہ لیتی ہوئی سرفراز کی طرف گئی۔ بھارتی فیلڈر نے ڈائیو لگاتے ہوئے پھرتی سے کیچ تھام لی اور فوراً ہی جشن منانا شروع کر دیا تاہم اس وقت الجھن پیدا ہوگئی جب وکٹ کیپر دھروو جوریل ان کی بات پر قائل نہیں ہوئے۔ اس دوران روہت شرما بھی ان کے قریب آئے تو سرفراز نے انھیں بتایا کہ یہ آؤٹ ہے اور ڈی آر ایس سے استفادہ کیا جائے مگر بھارتی کپتان نہ مانے اور ڈی آر ایس کا وقت گزر گیا۔
بعدازاں ری پلے میں الٹرا ایج سے ظاہر ہوا کہ یہ آؤٹ تھا جس سے سرفراز کی بات سچ ثابت ہوگئی۔ اس دوران بھارتی فیلڈر نے کپتان کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا، جنھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان کی طرف انگوٹھا لہرایا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
روہت شرما کو عام سے نیٹ بولر نے دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کردیا!بھارتی کپتان کے لیے ایک عام سا بولر ڈراؤنا خواب بن گیا، نیٹ بولر نے روہت شرما کو دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کیا۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیارواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »
ابھی اننگز ڈکلیئر نہیں کی گراؤنڈ میں واپس جاؤ! روہت کا مضحکہ خیز اندازبھارتی کپتان روہت کی مضحکہ خیز انداز میں یشسوی اور سرفراز کو گراؤنڈ میں واپس بھیجنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
مزید پڑھ »
سرفراز احمد نے خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردیپی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
مزید پڑھ »
خراب پرفارمنس کے باوجود ایلسٹر کک انگلینڈ کا دفاع کیوں کررہے ہیں؟انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے حالیہ سیریز میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے باوجود اس کا دفاع کیا ہے۔
مزید پڑھ »