سری لنکا نے 308 رنز پر اننگ ڈیکلیئر کردی تفصيلات جانئے: DailyJang
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیاں راولپنڈی ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز 2 دن کی بارش کے وقفے کے بعد ہوا۔ دس سال بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پنڈی ٹیسٹ پی سی بی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دنیا کو اپنی جانب متوجہ نہ کرسکا۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی 68 اوور کرائے گئے جس کے بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔
دوسرے دن بادلوں کی آنکھ مچولی کے سبب ایک سیشن کا بھی کھیل پورا نہیں ہوسکا اور پورے دن میں 18 اعشاریہ 2 اوور کرائے گئے۔سری لنکن ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے سیشن میں ہی سری لنکا نے ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے پہلی اننگز 6 وکٹ 308 رنز پر ڈکلیئر کر دیپاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئر کر دی۔
مزید پڑھ »
پاک سری لنکا راولپنڈی ٹیسٹ کے 5ویں دن کا کھیل جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »
راولپنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز، سری لنکا نے 308 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »