دنیا کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے: برطانوی وزیر اعظم
برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیےفیصلہ کُن ووٹ دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔کئیر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے...
برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ عام انتخابات: سربراہ لیبر پارٹی سر کئیر اسٹارمر کا ممکنہ کامیابی پر اظہار تشکرعام انتخابات میں ممکنہ کامیابی پر لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر اپنے ووٹرز اور سپورٹز سے اظہار تشکر کا پیغام جاری کیا۔
مزید پڑھ »
ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار: ’اس واقعے کے بعد وزیر اعظم صدمے میں ہیں‘ڈنمارک کی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کی ایک گلی میں وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پر ہونے والے حملے کے بعد وہ 'صدمے' میں ہیں۔
مزید پڑھ »
برطانیہ کے عام انتخابات:رشی سونک نے شکست تسلیم کرلیبرطانیہ میں عام انتخابات کے نتاِئج کے مطابق لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی ، جس کے بعد سر کیئر سٹارمر ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔لیبر پارٹی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہو گئی ۔وسطی لندن میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اگلے وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ تبدیلی کا آغاز ہو رہا...
مزید پڑھ »
میچ ہار گئے تو کیا دیوار پر سر ماریں؟ اظہر محمود کا انوکھا جوابپاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا بھارت سے شکست کے بعد کہنا ہے کہ میچ ہار گئے تو کیا دیوار سے سر مار لیں۔
مزید پڑھ »
برطانوی عام انتخابات، ایگزٹ پول میں لیبر پارٹی کی واضح برتری، کیئر اسٹارمر متوقع نئے وزیر اعظمایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی کو 650 نشستوں میں سے 410 نشستوں پر برتری حاصل ہے
مزید پڑھ »
قازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجانی صدور کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکتوزیر اعظم کی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی مکینزم کے قیام کی تجویز اور ثقافت، سیاحت سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر زور
مزید پڑھ »