سعودی عرب کا شہر بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
ریاض: سعودی عرب کے مشرقی ریجن دمام میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہولناک سازش کو ناکام بنا دیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں دہشتگردانہ کارروائی کے ذریعے تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، دمام میں اسٹیٹ سیکورٹی کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی دمام شہر میں چلا رہے تھے کہ کار کی نشاندہی کر کے اس کا پیچھا کیا گیا، دہشتگرد العند کے علاقے میں واقع ایک عمارت میں چھپ گئے اور فورسز کو دیکھ کر گولیاں چلا دیں۔
جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد مارے گئے جن کی شناخت احمد عبداللہ اور عبداللہ حسین النمر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک شدگان کی گاڑی سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد جو کہ فوجی مقاصد کے لیے مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے برآمد کر لیا گیا جب کہ ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب میں انسانی سمگلنگ کے خلاف پولیس کی تربیتسعودی عرب میں انسانی سمگلنگ کے خلاف پولیس کی تربیت SaudiArabia SaudiHumanRightsCommission PoliceTrainingProgram Riyadh HumanTrafficking HRCSaudi
مزید پڑھ »
سعودی عرب: بغیر اجازت نئے سال کے جشن پر پابندی عائدسعودی عرب: بغیر اجازت نئے سال کے جشن پر پابندی عائد SaudiArabia NewYearInSaudiArabia NewYearCelebrations CelebrationsOf2019 EndOf2019 NewStart2020 PermissionOfCelebrations KingSalman SaudiEmbassyUSA AlArabiya_KSA KSAMOFA
مزید پڑھ »
ہسپانوی فنکاروں پر حملہ، سعودی عرب میں یمن کے شہری کو سزائے موت - World - Dawn News
مزید پڑھ »
دورہ ملائیشیا کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپراولپنڈی: قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا دورہ ملائیشیا کے لیے تربیتی کیمپ 2 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھ »