سعودی عرب میں روزگار کے مواقع بڑھنے کا امکان SaudiArabia Employment Jobs KSAMOFA
ڈاکٹر محمد الصبان کے مطابق 2030 تک بے روزگاری کی شرح 7 فیصد تک لانے کا ہدف پورا ہوجائے گا اور رفتہ رفتہ سعودی کارکن مختلف شعبوں میں غیرملکی ملازمین کی جگہ لے لیں گے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر محمد الصبان نے کہا کہ جیسے جیسے غیرملکی کارکنان کی لاگت بڑھے گی اور ان کی درآمد کی راہ میں دشواریوں میں اضافہ ہوگا ویسے ویسے سعودی کارکنان کی طلب مارکیٹ میں بڑھتی چلی جائے گی۔ الصبان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں کمی نے ثابت کردیا ہے کہ خواتین کو روزگار دلانے کے لیے مختلف شعبوں کے دروازے کھولنے کا سرکاری فیصلہ درست تھا۔
حکومت نے دینی تعلیمات کے دائرے میں خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرکے مناسب اقدام اٹھایا، اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور بڑی تعداد میں غیرملکی کارکنان کی برطرفی سے سعودیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد الصبان نے مزید کہا کہ کورونا بحران ختم ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ سرکاری اور غیرسرکاری منصوبے دوبارہ شروع ہوں گے۔ماہر اقتصادیات کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار مملکت آئیں گے۔ 2030 تک مملکت میں بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 7 فیصد یا اس سے بھی کم رہ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے غیرملکی کارکنان کی چھٹی کردی گئی ہے ان میں سے اچھی خاصی تعداد مملکت کو خیر باد کہہ چکی ہے، ان کی جگہ سعودی کارکنان آئیں گے تو اس سے سعودی اور غیرملکی کارکنان کے درمیان موجود خلیج مزید کم ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب: خواتین کے روزگار میں اضافہ، مردوں کو نوکریوں کے لالے پڑگئےریاض : سعودی عرب میں مرد بیروز ہونے لگے اور خواتین کی بیروزگاری کی مجموعی شرح میں کمی واقع ہوگئی۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے اہم وضاحتسعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ معاملات زیر غور ہیں اور حالات بہتر ہو جائیں گے تو بیرون ملک سفر پر پابندی ختم کردی جائے گی۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں روزگار کے مواقع بڑھنے کا امکانسعودی عرب میں روزگار کے مواقع بڑھنے کا امکان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سعودی عرب کے اسمارٹ شہر کی خوبصورت جھیل مثالی ماحول اور سیاحتی چہرہینبع کا شمار سعودی عرب کے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے۔ ینبع نہ صرف ایک صنعتی شہر کے طور پر مملکت کے لوگوں کے ذہنوں میں گھر کر چکا ہے بلکہ اس تہذیبی جمالیاتی حسن،
مزید پڑھ »
عوام کے تحفظ کے لیے بجلی معطل کی: کے الیکٹرککے الیکٹرک نے بارش میں طویل لوڈ شیڈنگ کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
مزید پڑھ »