سعودی عرب کی جانب سے 2027ء تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے لیے 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقعملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ نے نامور کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیاسعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں کے لیے فریم ورک بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 2027ء تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تقریباً 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریباً 40 کمپنیوں کا وفد سرمایہ کاری کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ سعودی عرب کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن میٹریل کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سعودی وفد پٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر بھی دستخط کرے گا۔
علاوہ ازیں فوڈ سکیورٹی، میٹ ایکسپورٹ، پاکستانی رائس ایکسپورٹ کے لیے بھی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کے لیے بھی طے شدہ معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب سے نجی شعبہ پاکستان میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ نجی شعبہ پاکستان میں اپنے لوکل نمائندے تعینات کر کے سرمایہ کاری کا حجم بڑھائے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری نجی شعبہ کرے گا۔ سعودی عرب کا سرکاری وفد سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔ سرکاری ادارے اور نجی شعبہ دونوں کی پاکستان میں الگ الگ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ریگولیٹری منظوری دے دی گئی ہے جب کہ این او سی سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں 5 افراد ہلاک؛...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف قرض کی فراہمی پر رضامند ہوگیا، وزیر خزانہآئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، وفاقی وزير خزانہ محمد اورنگزيب
مزید پڑھ »
پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظمدوست ممالک چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے تعاون پر شکرگزار ہیں، شہباز شریف
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیاگزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا تھا
مزید پڑھ »
بحیرہ احمر میں مچھلی کی نئی قسم دریافتپہلی مچھلی سعودی عرب کے جزیرے فراسان کے پانیوں میں دریافت ہوئی تھی
مزید پڑھ »
پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیرملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیابیہ 19.2 ارب ڈالر کے بیرونی آمدنی کے اعداد و شمار میں وہ قرض شامل نہیں ہے جو آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت حاصل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
چین کے اعلیٰ سطح تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہچینی وفد کی صنعت، بینکنگ، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، آبی زرعت اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
مزید پڑھ »