بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
سلمان خان نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں، یہی وجہ ہے کہ فینز ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، لیکن ان کی گزشتہ کچھ فلمیں زیادہ بزنس کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد ان کے مداح کچھ مایوس ہوئے۔سلمان خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 35 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی' میں نے پیار کیا 'کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں نے پیار کیا جس سے سلمان خان نے بطور ہیرو بالی وڈ میں انٹری ماری 23 اگست کو بھارت کے مخصوص تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ راج شری پروڈکشن کی یہ فلم سب سے پہلے 29 دسمبر 1989 کو ریلیز کی گئی تھی۔2 کروڑ روپے کی بجٹ کی اس فلم نے دنیا بھر سے تقریباً 30 کروڑ روپے کمائے تھے جس کے بعد یہ اُس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم اور بزنس کے حساب سے 1980 کی دہائی کی کامیاب ترین بھارتی فلم تھی۔
فلم میں نے پیار کیا میں سلمان خان کے ساتھ بھاگیہ شری، آلوک ناتھ، موہنیش بہل، ریما لاگو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔مزید خبریں :
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فوڈ پوائزننگ کی شکار جھانوی کپور صحت یاب ہوگئیں، اسپتال سے گھر منتقلاداکارہ اب اپنی نئی فلم ’الجھ‘ کی تشہیری مہم میں شرکت کرسکیں گی جو پانچ اگست کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی
مزید پڑھ »
بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کیساتھ نئی فلم میں فواد خان کا کردار سامنے آگیافلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی بھی فلمی دُنیا میں انٹریفلم رواں سال 20 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
مزید پڑھ »
ویڈیو: اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظردوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں کل بعد نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا جائے گی اور بعد ازاں ان کی تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔
مزید پڑھ »
لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے، نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایتہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: نیپرا
مزید پڑھ »
عامر خان کے ایک انکار نے سلمان کو کس طرح سپر اسٹار بنایا؟سلمان خان کے کیرئیر کے آغاز میں بالی وڈ فلم میکر کی ترجیح سلمان خان نہیں تھے: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »