سندھ میں 11 سو سے زائد بچے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، مرتضی وہاب -
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 28 فروری سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود سندھ میں 1128 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کم عمر بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ اب تک 1128 بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ہونے تک خواتین میں کرونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ مجموعی افراد میں خواتین کی شرح 28 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو تشویش ناک بات ہے۔ بازاروں میں خریداری کی وجہ سے خواتین بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے التجا کرتے ہیں کہ خدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ ب وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کا گراف خطرے کا الارم ہے۔ حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کے لیئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ...
واضح رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 953 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 1 ہزار 439 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 ہزار 86 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں وبا سے ہونے والی اموات 546 ہوچکی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں ایک ہزار سے زائد بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشافکراچی : سندھ میں ایک ہزارسےزیادہ بچوں کے کوروناسےمتاثرہونےکاانکشاف سامنے آیا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں،
مزید پڑھ »
سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، کاروباری اوقات میں اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، کاروباری اوقات میں اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کس طرح جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »