سندھ حکومت کاہاتھ لگنے سے ہر چیز کرپٹ ہو جاتی ہے، فردوس شمیم تفصیلات جانئے: DailyJang
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے بارے میں کہا کہ سندھ حکومت کا جس چیز پر ہاتھ لگ جائے وہ کرپٹ ہو جاتی ہے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب پر 14 ارب روپے کا قرضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں چیف ایگزیکٹیو سمیت بیشتر ملازمین من مانی تنخواہوں پر تعینات ہیں،جبکہ 20 سالوں سے بیلنس شیٹ نہیں بنائی گئی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ وفاق بغیر فارنزک آڈٹ کے کوئی ادارہ نہیں لے گی، پہلے یہ ذمہ داریاں پوری کریں تب ہم اداروں کو لیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعظم کے بعد سندھ حکومت کا بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہکراچی : سندھ حکومت نے بزرگ سزایافتہ مردوخواتین قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا معمراور بیمارقیدیوں کی رہائی سندھ پریژن ایکٹ کےتحت کی جائےگی
مزید پڑھ »