اس کا اطلاق ملک دشمنی، غداری، قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں ہوگا
سندھ حکومت نے عید الاضحی اور جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے اس حوالے سے یکم اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی اور اور جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ بھر کی جیلوں میں قید افراد کو بھی عید الاضحی اور جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کے مطابق اس فیصلے کی روشنی میں معمولی جرائم میں ملوث افراد کی سزا میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد سندھ بھر کی 24 جیلوں میں قید 7 افراد رہا ہوئے اور 762 افراد کو فائدہ پہنچا۔ واضح رہے کہ اس رعایت کا اطلاق ملک دشمنی، غداری، قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں ہوگا صرف معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہی اس رعایت کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کا کراچی میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ
مزید پڑھ »
کراچی میں این ڈی ایم اے کی جانب سے نالوں کی صفائی کا آغازچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کی مقامی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم مل گیا ہے، شہر میں آج سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا ۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی ہدایت، کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا آغاز -کراچی : وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ، گجرنالے کے مختلف مقامات پر ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے صفائی کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں بڑے …
مزید پڑھ »
بلاول کا جاپان میں پی پی کی تنظیم سازی کا اعلانپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کے لیے پی پی کی تنظیم سازی کا اعلان کردیا ہے
مزید پڑھ »
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »