سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار تفصيلات جانئے: DailyJang
سندھ اسمبلی کے 3 جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیاگیا۔
اسمبلی ہال میں ایئرکنڈیشن پلانٹ چلانے سے متعلق محکمہ صحت سے رائے طلب کی گئی ہے جبکہ اراکین کے لیے این 95ماسک، دستانے اور ہیلتھ ایڈوائزری مانگ لی گئی، پیپلزپارٹی نے معمر ارکان کو اجلاس میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے بدھ تین جون کو ہونے والے اجلاس کے متعلق سیکریٹری سندھ اسمبلی نے محکمہ صحت کو خط لکھ کر اجلاس کے دوران ہال کے لئے ایئرکنڈیشن پلانٹ چلانے یا نہ چلانے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔
محکمہ صحت سے اسمبلی ہال اور دفاتر میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ جبکہ ارکان سندھ اسمبلی کے لیے این 95ماسک، دستانے، حفاظتی چشمہ، سینیٹائزر بھی فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کو کہا گیا ہے۔محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے 60 سال سے زائد عمر اور دائمی امراض کے شکار ارکان کو اجلاس میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص - ایکسپریس اردومجموعی طور پر سندھ کے 8 اراکین اسمبلی وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں
مزید پڑھ »
دو اراکین سندھ اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیقکراچی : شہر قائد میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، دو اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس تصدیق ہوگئی۔
مزید پڑھ »
سندھ اسمبلی کے 2 ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیقکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، دو اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ
مزید پڑھ »
مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں کورونا کی تصدیقکراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، 2 اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
مزید پڑھ »
سندھ میں 9 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »