کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے عزیر بلوچ اور سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کو پبلک کر دیا گیا تاہم نثار مورائی کی رپورٹ تاحال اپ لوڈ نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کچھ عرصے سے تینوں جے آئی ٹیز کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے بعد سندھ حکومت نے عزیر بلوچ، بلدیہ ٹاؤن فیکٹری اور نثار مورائی کی رپورٹس کو عام کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔سندھ حکومت نے تینوں جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا ذکر نہیں ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی زیدی نے پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگائے اور پی آئی اے پر بھی بات کی۔ انھیں کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں آصف علی زرداری کا نام دکھائیں۔ پی ٹی آئی اخلاقیات کی بات کرتی تھی، اس آدمی میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے اقبال بھٹی کو ٹی پی او لیاری تعینات کروایا جبکہ 2019ء میں محمد رئیس کو ایڈمنسٹر لیاری لگوایا۔ ملزم کے بیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دبئی بھیجا جاتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے مقدمے اور تحقیقات میں ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ دہشتگردانہ کارروائی کو ایف آئی آر میں پہلے قتل کہا گیا، پھر حادثہ قرار دے دیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ روشن پروگرام ريفرنس،وزيراعلیٰ سندھ کی تيسری پيشی8جولائی تک ملتوینیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ضمنی ریفرنس سندھ روشن پروگرام کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طلبی کا سمن جاری کیا تھا مزید پڑھیے: SamaaTV
مزید پڑھ »
وزیرصحت پنجاب کی تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایتلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب نے تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایت کردی،ڈاکٹر یاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرکوہدایات جاری کیں۔نجی ٹی وی کے
مزید پڑھ »
مندر کی تعمیر ’بلڈنگ پلان موصول نہ ہونے کی وجہ سے معطل کی گئی‘پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر جاری تنازعے نے ایک نیا موڑ لیا ہے اور دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کے مطابق تعمیراتی کام عمارت کا نقشہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو آ گئی: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »