سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ ARYNewsUrdu
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، آج مزید 31 مریض وبا سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 471023 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 89225 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 31 مریض کرونا سے انتقال کر گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1437 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 1399 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 36 ہزار 72 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 243 آئیسولیشن سینٹرز، 1578 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کرونا کے 754مریضوں کی حال تشویش ناک ہے،101 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس مزید 78 افراد کی جان لے گیا، پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار473 ہوگئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس کے وار جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز اور اموات میں اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں پانچ سال میں ہونے والی اصلاحات 50 سال میں نہیں دیکھیں: العوادسعودی عرب میں پانچ سال میں ہونے والی اصلاحات 50 سال میں نہیں دیکھیں: العواد SaudiArabia DrAwwadSAlawwad Reforms FiveYears Country Development KSAMOFA AwwadSAlawwad
مزید پڑھ »
بھارت ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا دولہا ہلاکبھارت ، ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا، دولہا ہلاک India Bihar Groom Killed CoronaVirus 100People Infected InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly PMOIndia
مزید پڑھ »
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے چار ہزارایک سو تینتیس نئے کیسز رپورٹ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سندھ میں کرونا سے آج مزید 34 مریض جاں بحق،2655 نئے کیسز رپورٹسندھ میں کرونا سے آج مزید 34 مریض جاں بحق،2655 نئے کیسز رپورٹ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ: شوگر انکوائری رپورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع میں توسیع - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »