سندھ حکومت کا جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ -

پاکستان خبریں خبریں

سندھ حکومت کا جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ -
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

سندھ حکومت کا جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی تمام تجاویز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظور کرلیں، صوبے کی جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو 4 ماہ کے لیے عارضی رہا کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی سمری کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کو ضمانتی بانڈ پر رہا کیا جائے گا، قیدیوں کو پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت عارضی طور پر رہا کیاجائے گا۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگا، فیصلے کا اطلاق منشیات ،نیب،معمولی جرائم میں ملوث سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا،فیصلے کا اطلاق بغاوت،قتل وغارت گری، دہشت گردی میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، سندھ کی جیلوں میں 16 ہزار 24 قیدی موجود ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے 16 مارچ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وبا کی شکل اختیار کرگیا، قیدیوں کو بھی ریلیف دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1420 تک جا پہنچی ہے ، وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوکورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوجیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنا چاہتا ہوں، قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدی چھوڑ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
مزید پڑھ »

سندھ حکومت کا صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہسندھ حکومت کا صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہسندھ حکومت کا صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ Sindh LockDown CoronaVirus StayHomeStaySafe InfectiousDisease pid_gov MoIB_Official MuradAliShahPPP
مزید پڑھ »

ٹیکنو کی جانب سے Tiktok کے اشتراک سے CamonShow Challange کا شاندار آغازٹیکنو کی جانب سے Tiktok کے اشتراک سے CamonShow Challange کا شاندار آغازکراچی (پروموشنل ریلیز) پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ TECNO Mobile کی جان سے چند روز قبل Live
مزید پڑھ »

سائنسدانوں کا کرونا کی وباء کا پتا چلانےکے لیے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہسائنسدانوں کا کرونا کی وباء کا پتا چلانےکے لیے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہسائنسدانوں کا کرونا کی وباء کا پتا چلانےکے لیے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہ CoronaCrisis Covid19Uk UK Coronavirus CoronavirusOutbreak Dog Scientists Program BorisJohnson UKParliament GOVUK 10DowningStreet WHO
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-09 07:24:42