آغاز 15جولائی سے کیا جا رہا ہے۔
محکمہ اقلیتی امور سندھ نے شری ہنگلاج مندر کی یاترا کے لیے یاتری بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا
اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے سوامی نارائن مندر کراچی میں گرو نانک دربار کے لیے ترقیاتی اسکیم کے تحت ہال کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ یاترا بس سروس ان افراد کے لیے شروع کی جارہی ہے جو یاترا کے سفری اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران یاتریوں کو دوپہر کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ جو یاتری دوران یاترا وہاں ایک دو دن رہائش اختیار کرنا چاہے گا تو انہیں یہ سہولت بھی محکمہ فراہم کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کے لیے درخواست بذریعہ ضلعی پنچایت ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ کو بھیجی جائے گی کراچی میں پہلی یاتری بس 15 جولائی سے سوامی نارائن مندر سے روانہ ہو گی ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کوئٹہ کے شہریوں کیلئے 17 جولائی سے گرین بس سروس شروع کرنے کا اعلانکوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں 17 جولائی سے گرین بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
ڈالے میں سوارامیرزادوں کا محض اوورٹیک کرنے پر نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردواوور ٹیک کرنے پرڈالے میں موجود 4 ملزمان نے کار سوار نعمان اور شاہ زیب کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس
مزید پڑھ »
کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری، گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلانکراچی : پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی دو پروازیں جدہ سے 302 حجاج کو لے کوئٹہ پہنچ گئیںکوئٹہ :( دنیانیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والےعازمین حج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
مزید پڑھ »