سوڈان میں پھنسے پاکستانی: ’جب ہماری فیکڑی میں گولیاں گرنا شروع ہوئیں تو فیصلہ کیا کہ اب یہاں رُکنا مناسب نہیں‘ - BBC News اردو

پاکستان خبریں خبریں

سوڈان میں پھنسے پاکستانی: ’جب ہماری فیکڑی میں گولیاں گرنا شروع ہوئیں تو فیصلہ کیا کہ اب یہاں رُکنا مناسب نہیں‘ - BBC News اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 59%

’جب تنازع شروع ہوا تو ہم میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ اپنی ملازمت کو چھوڑ کر جائیں مگر اب حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، ہر وقت میزائل اور راکٹوں کی آوازیں آتی ہیں، سرکاری فوج کے جیٹ طیارے بھی فضاؤں میں اڑتے تھے۔‘ سوڈان میں موجود پاکستانی شہریوں کی روداد

’جب ہماری فیکڑی میں گولیاں گرنا شروع ہوئیں اور حالات بدتر ہونا شروع ہوئے تو اس وقت فیصلہ ہم نے فیصلہ کیا کہ اب سوڈان میں ہمارا مزید رُکنا مناسب نہیں ہے۔ دارالحکومت خرطوم میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے قائم کردہ پاکستان ہاؤس تک مشکل سفر کیا تھا۔ اب پورٹ پر پہنچ کر انتظار میں ہیں کہ ہمیں کب جدہ اور پھر پاکستان پہنچایا جاتا ہے۔‘

اب سے کچھ دیر قبل کی گئی ٹویٹ میں وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ پورٹ سوڈان سے 37 پاکستانیوں کو لے کر ایک بحری جہاز جدہ پہنچا ہے۔ اس دوران متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے لیے آپریشنز کیے ہیں۔ سعودی عرب نے بحری جہاز کے ذریعے 150 افراد کا سوڈان سے انخلا ممکن بنایا جن میں غیر ملکی سفارتکار بھی شامل تھے۔اوزہیر احمد اور تقریباً 427 افراد کا قافلہ جس میں کچھ خاندان بھی شامل ہیں پورٹ سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے کی ایک عمارت میں مقیم ہیں۔ یہ قافلہ طویل سفر کرکے پیر کے روز پورٹ سوڈان پہنچا ہے جبکہ دوسرا قافلہ جس میں 211 افراد شامل ہیں وہ منگل کے روز پورٹ سوڈان پہنچا...

اوزہیر احمد کہتے ہیں کہ ’جب تنازع شروع ہوا تو ہم میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ اپنی ملازمت کو چھوڑ کر جائیں مگر عید سے ایک ہفتہ پہلے تو حالات بہت زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے۔ ہر وقت میزائل اور راکٹوں کی آوازیں آتی تھیں، سرکاری فوج کے جیٹ طیارے بھی فضاؤں میں اڑتے تھے۔‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رمضان کی ’’ برکات ‘‘ - ایکسپریس اردورمضان کی ’’ برکات ‘‘ - ایکسپریس اردوآج کی نوجوان نسل کو یاد نہیں ہوگا کہ جب لاوڈ اسپیکر آیا تو اس میں اذان دینے پر بے تحاشا اعتراضات ہوئے
مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ سے سیریز نہ جیت پانے پر قومی ٹیم کے کوچ نے کیا کہا؟نیوزی لینڈ سے سیریز نہ جیت پانے پر قومی ٹیم کے کوچ نے کیا کہا؟آخری میچ میں بیٹنگ مناسب تھی مگر بولنگ اور فیلڈنگ نے مایوس کیا، اگر ایسے ہی مایوس کرتے رہے تو جیت مشکل ہوجائے گی: بریڈبرن
مزید پڑھ »

خرطوم سے ہزاروں لوگ ہجرت پر مجبور: 'جب میزائل ہمارے گھر سے ٹکرایا تو ہمیں لگ گیا کہ اب ہمیں یہاں سے جانا ہی ہوگا' - BBC News اردوخرطوم سے ہزاروں لوگ ہجرت پر مجبور: 'جب میزائل ہمارے گھر سے ٹکرایا تو ہمیں لگ گیا کہ اب ہمیں یہاں سے جانا ہی ہوگا' - BBC News اردوسوڈان کے دسیوں ہزار لوگ ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد سے نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں اور وہ چاڈ، مصر اور جنوبی سوڈان جیسے پڑوسی ممالک میں حفاظت کی تلاش میں پہنچ رہے ہیں۔ میڈیکل کی 21 سالہ طالبہ نون عبدالباسط ابراہیم ان میں سے ایک ہیں۔
مزید پڑھ »

انڈیا میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟ - BBC News اردوانڈیا میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟ - BBC News اردوانڈیا کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »

مجبوری کےتحت اتحادی حکومت کا حصہ بنے، آصف زرداریمجبوری کےتحت اتحادی حکومت کا حصہ بنے، آصف زرداریآئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے، آصف علی زرداری تفصیلات جانیے: DailyJang AsifAliZardari PPP
مزید پڑھ »

سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلانسوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلانسوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 19:46:55