سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، پاکستان کا عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کاکہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے۔ قائم مقام صدر پاکستان نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ صادق سنجرانی نےعالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب، مصر، عراق، کویت، شام، لبنان، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔یورپی یونین نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جارحانہ، بے عزتی اور واضح طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمتڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کر دی۔
مزید پڑھ »
سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی، او آئی سی کی ایگزیکٹوکمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلبگزشتہ دنوں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا
مزید پڑھ »
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب - ایکسپریس اردوعراق سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ پناہ گزین سلوان مومیکا نے بدھ کے روز قرآن پاک کو آگ لگانے کی جسارت کی تھی
مزید پڑھ »
سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی کا جواب عراق میں کیسے دیا گیا؟سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عالمِ اسلام سراپائے احتجاج ہے اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمان شدید غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »