سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر بھی مقدمہ درج

پاکستان خبریں خبریں

سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر بھی مقدمہ درج
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

لاہور : سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیزخط بھیجنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دفعہ 7اےٹی اے،507 شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیزخط بھیجنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، دہشت گردوں کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ کی مدعیت میں درج کیا ، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مقدمےمیں دفعہ 7اےٹی اے،507 شامل کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیزخطوط کوتجزیے کےلیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوادیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کےلیےشواہدجمع کئےجارہےہیں۔ گذشتہ روز لاہورہائی کورٹ کے چار ججوں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد علی شیخ کے بعد چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کے نام بھی خط آیا تھا۔

عدالتی عملے نے خط کھولے بغیرپولیس کواطلاع دی اور لاہورہائیکورٹ کوملنے والےخط بھی سی ٹی ڈی ٹیم کےحوالےکر دیے گئے۔خیال رہے دھمکی آمیرخطوط کا سلسلہ اسلام آبادہائی کورٹ سے شروع ہوا تھا، جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت آٹھ ججوں کومشکوک خطوط موصول ہوئے تھے، عدالتی ذرائع کا کہنا ہے خط میں موجود سفوف کوانتھریکس بتایا گیا ہے، جس کا فرانزک کرایا جارہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا مقدمہ درجسپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا مقدمہ درجاسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے خلاف انسداد دہشتگردی کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید پڑھ »

ججز خط کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، لارجر بینچ تشکیلججز خط کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، لارجر بینچ تشکیلاسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
مزید پڑھ »

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصولچیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصولخطوط چیف جسٹس، جسٹس منصور، جسٹس شاہد، جسٹس امین، جسٹس جمال، جسٹس شجاعت، جسٹس شاہد، جسٹس عابد، جسٹس عالیہ کو لکھے گئے
مزید پڑھ »

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصولچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصولچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »

6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیاسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 23:16:23