ایف بی آر کی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے کہ خود کفیل بیوی، بچوں کی معلومات دی جائیں، جسٹس عیسیٰ کے وکیل کے دلائل مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan SupremeCourt Islamabad JusticeIsa
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قانونی ٹیم کے رکن ایڈووکیٹ بابر ستار نے کہا ہے کہ ان کے موکل کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے زیادہ ٹیکس دیا۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ ویلتھ کا انکم کے ساتھ تعلق ہے، بغیر آمدن کے دولت تو نہیں بنتی، آمدن ہوگی تو دولت ہوگی، صرف حکومت کی دولت ریونیو سے آتی ہے۔ جس پر بابر ستار نے جواب دیا کہ نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے، ایف بی آر کی تاریخ میں ایسا واقعہ نہیں ہے کہ خود کفیل بیوی، بچوں کی معلومات دی جائیں۔ بابر ستار نے کہا کہ جو مجھے فارم ملا میں نے اُس کے مطابق معلومات دیں، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہم یہاں ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے فارم کو دیکھنے کے لیے نہیں بیٹھے، ایک الزام ہے آپ اُس کا جواب دیں باریک بینیوں میں نہ پڑیں، آپ کے دلائل کا اصل نقطہ کیا ہے، بنیادی سوال یہ ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔
اسی دوران جسٹس فیصل عرب نے بھی ریمارکس دیے کہ معاملہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا نہیں بلکہ ظاہر اثاثوں سے متعلق ہے، مفروضوں پر مبنی الزامات لگائے گئے آپ ان کا جواب دیں، الزام یہ ہے کہ شاید منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنائے گئے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بیوی کے خود کفیل ہونے سے متعلق وفاق نے خود وضاحت کردی، بتایا گیا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور انکم ٹیکس ریٹرن کی تفصیل خود وفاق نے دی، جسٹس عیسیٰ کی بیوی نے وزیراعظم عمران خان سے زیادہ ٹیکس دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریٹائر ہوگئےنئی دہلی : بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے، انھوں نے ہندوں کے حق میں مندر بنانے کا فیصلہ دیا تھا۔
مزید پڑھ »
جعلی اکاؤنٹس کیس: جلد سماعت کیلئے زرداری، تالپور کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
مزید پڑھ »
بھارتی سپریم کورٹ کی رافیل طیاروں کی خریداری پر مودی کو دوبارہ کلین چٹ - ایکسپریس اردوعدالت نے رافیل طیاروں پر فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواستوں کو مسترد کردیا
مزید پڑھ »
حکومت ، کابینہ کو سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنا چاہئے: فواد چودھری
مزید پڑھ »