کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایک بار پھر ہر قسم کے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل پر عمارتیں دیکھیں، اشتہار ہی اشتہار لگے ہوئے ہیں، س
ندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
کراچی کی اہم شاہراہوں پر بل بورڈز اور ہورڈنگ کی بھرمار، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اشتہاری دیواروں سے متعلق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ شاہراہ فیصل پر عمارتیں دیکھیں اشتہار ہی اشتہار لگے ہوئے ہیں، وہاں لوگ کیسے جیتے ہوں گے، حکومت کا کام ہے کہ بلڈنگ پلان پر عمل کرائے مگر یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ پبلک پراپرٹی پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے اور محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کی جاچکی ہے۔ جس پر چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے کہا ڈائریکٹر ایڈورٹیزمنٹ وزیر علی کہاں ہیں.
درخواست گزارکے وکیل عبدالوہاب نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے شہر سے ہر قسم کے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ضلع جنوبی کے چیئرمین سمیت متعلقہ ذمہ دارانکے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ کراچی میں حالیہ بارشوں میں بل بورڈز گرنے کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود شہر سے بل بورڈزہٹانے کے لئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: چیف جسٹس کا بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹسکراچی: چیف جسٹس کا بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس Karachi ChiefJustice Issues Notice Citizens Injured Due Falling Billboard SindhCMHouse SupremeCourt
مزید پڑھ »
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا نجی نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہلاہور: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نےنجی نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا، پیمرا کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ چینل نے ایڈورٹائز نگ ایجنسیوں
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ بلوچستان کا کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا بول نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھ »