سپیریئر یونیورسٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، طلبہ کی افسوسناک واقعات کی مذمت SuperiorUniversity JinnahHouse Attack Pti Pakistan
سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، طلبہ نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شر پسند اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے گروہ کو وطنِ عزیز کے شہداء اور قومی اثاثوں کی بے حرمتی کی کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا کہ قومی اثاثہ جناح ہاؤس سمیت عسکری تنصیبات پر حملہ آوروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی تخریب کار سیاست کی آڑ میں غنڈہ گردی نہ کر سکے۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ: