سڑک پر اچانک بڑا سا گڑھا، پولیس نے کیا کیا؟ ARYNewsUrdu
میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ اچانک بیٹھ گئی جس کے بعد سڑک کو بند کردیا گیا۔کے مطابق میلبرن کی مصرف شاہراہ الزبتھ اسٹریٹ کے قریب واقع کولینس اسٹریٹ میں منگل کے روز اچانک سڑک بیٹھ گئی۔
سڑک کے بیٹھ جانے کے بعد مصرف شاہراہ پر بڑا سا سوراخ ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مصیبت سے بچانے کے لیے سڑک کو بند کردیا ہے۔ میلبرن کے محکمہ ٹریفک کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سڑک کو تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ اہم شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے اطراف میں منگل کے روز شدید ٹریفک جام ہوا۔ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود تھے جو انہیں متبادل راستے کی طرف بھیج رہے تھے۔پولیس کے مطابق کولینس اسٹریٹ کو مرمتی کام جلد مکمل کرنے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ مقامی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ابتدائی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ ناقص مال کے استعمال کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
معروف کھلاڑی کا سڑک کنارے نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرلمعروف کھلاڑی کا سڑک کنارے نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
پٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی طرف سے لیوی بلند ترین سطح پر لے جانے کا انکشافاسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا اورپٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 6
مزید پڑھ »
امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟ - ایکسپریس اردوپریانکا امریکا میں اقلیت اور گہری رنگت کا کارڈ کھیلتی ہیں لیکن بھارت میں رنگ گورا کرنے والی کریمیں بیچتی ہیں
مزید پڑھ »